خطبات طاہر (جلد 2۔ 1983ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 465 of 744

خطبات طاہر (جلد 2۔ 1983ء) — Page 465

خطبات طاہر جلد ۲ 465 خطبہ جمعہ ۹ر ستمبر ۱۹۸۳ء وو دورہ مشرق بعید اور الہام جے تو میرا ہور ہیں سب جگ تیرا ہو“ کی تشریح ( خطبه جمعه فرموده ۹ ستمبر ۱۹۸۳ء بمقام مسجد احمد یہ سنگا پور ) تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: یہ سفر جو میں نے اختیار کیا ہے یہ کئی لحاظ سے بڑی اہمیت بھی رکھتا ہے اور جماعت کی تاریخ میں کئی لحاظ سے ایک نمایاں مقام بھی رکھتا ہے۔اس کی ایک نمایاں خصوصیت تو یہ ہے کہ ایک نئے براعظم میں جماعت کی طرف سے با قاعدہ مسجد اور مشن ہاؤس کا سنگ بنیاد رکھا جانے والا ہے۔اگر چہ اس براعظم میں پہلے سے رضا کارانہ طور پر تبلیغ اسلام کا کام ۱۹۱۳ء سے شروع ہے لیکن با قاعدہ مشنری کے ذریعہ اور باقاعدہ مشن کی بنیا درکھ کر پہلے کام نہیں ہوا۔دوسرے یہ کہ اس دورے کو ایک تاریخی اہمیت حاصل ہے اور وہ یہ ہے کہ جماعتی لحاظ سے اس سے پہلے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے کسی خلیفہ کو مشرق کے دورے کی توفیق نہیں ملی تھی۔جہاں تک مجھے یاد ہے بحیثیت خلیفہ کسی نے مشرقی پاکستان (اب بنگلہ دیش ) کا دورہ بھی نہیں کیا۔مجھ سے پہلے جو خلیفہ تھے یعنی حضرت خلیفہ اسیح الثالث وہ خلافت سے قبل مشرقی پاکستان تشریف لے جاتے رہے اور میں بھی اس حیثیت سے مشرقی پاکستان میں گیا کہ جماعت کے وفد کے