خطبات طاہر (جلد 17۔ 1998ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 82 of 970

خطبات طاہر (جلد 17۔ 1998ء) — Page 82

خطبات طاہر جلد 17 82 خطبہ جمعہ 6 فروری1998ء طرف تو اشارہ نہیں مگر اس مضمون کو اس طرح لیتا ہوں کہ جس کو بھی اللہ نے بچانا چاہا اس کو اس بڑھیا کی اصل صورت دکھائی گئی اور اتنی مکروہ صورت اور اتنی لمبی عمر کی بڑھیا ہے کہ کوئی اس سے عشق لڑائے ! سوائے پاگل کے بچے کے ہو ہی نہیں سکتا اور سارے پاگل اور پاگل کے بچے بن جاتے ہیں جب شیطان ان کو دھوکا دے کر اس بڑھیا کو خوبصورت کر کے دکھاتا ہے۔اس بڑھیا کی طرف میرا خیال اس لئے نہیں کہ میرے نزدیک وہ کہانیاں آپ کی راہنمائی کر رہی ہیں ، اس لئے کہ قرآن کریم ایسی ہی بات کر رہا ہے۔یعنی آنحضرت صلی یتیم کے معراج کی بات کر رہا ہے اور اس کی تفصیل میں جا کر دیکھیں تو دنیا رسول اللہ صلی له ای تم کو بالکل صاف اور بڑھیا کی شکل میں دکھائی جا رہی تھی۔قدیم سے چلی ہوئی انتہائی منحوس پنجر تھا ایک اور وہ رسول اللہ الیہ السلام کی آزمائش کے لئے نکلی تھی۔آپ صلی ا یہ تم دیکھ رہے تھے۔کون ہے جو ایک منحوس چیز کو دیکھ کر، اس کو پہچان کر ، جان کے کہ یہ ہمیشہ سے اسی طرح چلی آئی ہے اور سوائے کراہت کے اس سے اور کچھ نہیں ہوسکتا وہ آزمائش کے لئے نکلی ہے تو لازم بات ہے کہ محمد رسول اللہ لی یہ کہ ہم اس کے جال میں پھنس نہیں سکتے تھے۔ناممکن تھا کہ آپ صلی می ایستم ذرا بھی دھوکا کھائیں۔غرور کے دھوکا کا علاج یہ ہے کہ اس دھوکا کو پہچان لیں تو رفتہ رفتہ اس کا حسن زائل ہونا شروع ہو جائے گا اور اندر سے ایک بھیانک چیز ، قابل نفرت چیز ، خوفزدہ کرنے والی چیز نمایاں ہونے لگ جائے گی۔اگر دیکھتے دیکھتے کسی خوبصورت وجود کا فیچر ، اس کے جو اعضا اس کے خدوخال ہیں وہ بگڑنے لگیں اور بکھرنے لگیں اور اس خوبصورت وجود سے ایک نہایت بھیانک وجود پیدا ہونا شروع ہو جائے تو آپ کا کیا رد عمل ہوگا۔اگر پہلے آپ اس کو گلے سے لگائے ہوئے ہوں گے تو اچانک دھگا دے کر اس کو پرے پھینکیں گے۔اوخبیث چیز تو میرے ساتھ چمٹی ہوئی تھی۔اناللہ وانا إِلَيْهِ رَاجِعُون۔آپ تو جوتیوں کی ٹھوکر مار کے اس کو دفع کریں گے اور دل متلانے لگے گا۔جو آپ نے بظاہر مزے لوٹے تھے وہ سارے مزے آپ کے دل میں متلی پیدا کر دیں گے اور بعض لوگوں کو اگر ایسا نظارہ دکھایا جائے تو خواب میں بھی قے آنے لگتی ہے۔آپ کو واقعی اپنی زندگی میں ان چیزوں سے قے آئے گی جن چیزوں کی اصلیت آپ کو دکھائی جائے گی اور یہ جو سلسلہ ہے اصلیت دکھانے کا یہ اللہ کے فضل کے بغیر ممکن نہیں ہے۔اس لئے اس میں شک نہ کریں کہ اللہ تعالیٰ نے جو یہ فرمایا ہے کہ شیطان