خطبات طاہر (جلد 17۔ 1998ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 871 of 970

خطبات طاہر (جلد 17۔ 1998ء) — Page 871

خطبات طاہر جلد 17 871 خطبہ جمعہ 11 دسمبر 1998ء اقرباء ہوں یا غیر ہوں ظلم کا تصور بھی احمدی کے ذہن میں داخل نہیں ہونا چاہئے۔کیوں کہ اگر اس کے ذہن میں ظلم کا تصور آ جائے اور جگہ بنالے خواہ وہ کسی پر بھی ظلم ہو تو اسی حد تک اللہ اپنی نعمتوں سے ہاتھ اٹھا لے گا اور یہ کہنا کہ ہم شکر بھی ادا کر رہے ہیں، بہت قربانیاں دے رہے ہیں اور ساتھ ظلم بھی چل رہا ہو یہ دو چیزیں اکٹھی چل نہیں سکتیں، یہ ہونہیں سکتا تو اللہ تعالیٰ ہمیں اسکی بھی توفیق عطا فرمائے۔ایک جو آخری حدیث اس ضمن میں میں نے رکھی ہوئی ہے جس کے بعد حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کے شکر ، تقوی ، طہارت کے متعلق بعض اقتباسات ہیں جو پیش کرنے ہیں مگر چونکہ وقت ختم ہو گیا ہے اس لئے اگلے خطبہ میں اس باقی حدیث سے بات شروع کر کے تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے اقتباسات پھر آپ کے سامنے رکھوں گا۔