خطبات طاہر (جلد 17۔ 1998ء) — Page 74
خطبات طاہر جلد 17 74 خطبہ جمعہ 30 جنوری 1998ء کہا کرو اور ظاہری معنوں میں بھی یہی حکم ہے جیسا کہ بعد میں فرمایا فَإِذَا قُضِيَتِ الصَّلوةُ فَانْتَشِرُوا في الْأَرْضِ جب نماز پڑھی جا چکی تو پھر تمہیں اجازت ہے کہ تم زمین میں پھیل جایا کرو اور اللہ تعالیٰ کا فضل ڈھونڈو اور بکثرت اس کا ذکر کیا کرو۔پس آج کی نصیحت یہی ہے اور میں اُمید کرتا ہوں کہ آپ لوگ اب جب پھیلیں گے اور عید کی دوسری خوشیاں منائیں گے تو واذكروا اللهَ كَثیرا کو ضرور یادرکھیں۔ذکر الہی کا وقت ختم نہیں ہوا بلکہ جمعہ کے ساتھ جاری ذکر ہے جو جمعہ کے وقت بند نہیں ہوا کرتا۔اللہ تعالیٰ ہمیں توفیق عطا فرمائے اور جہاں بھی جس حال میں بھی ہم ہوں ذکر الہی کو بلند کرنے والے ہوں۔آمین۔