خطبات طاہر (جلد 17۔ 1998ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 73 of 970

خطبات طاہر (جلد 17۔ 1998ء) — Page 73

خطبات طاہر جلد 17 73 خطبہ جمعہ 30 جنوری 1998ء جب بھی تمہیں خدا کے ذکر کی خاطر بلایا جائے تو سب چیزیں چھوڑ دیا کرو اور اس آواز پر لبیک کہا کرو (خطبہ جمعہ فرمودہ 30 جنوری 1998ء بمقام اسلام آباد ٹلفورڈ۔برطانیہ ) تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیات کریمہ کی تلاوت فرمائی: يَايُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا نُودِيَ لِلصَّلوةِ مِنْ يَوْمِ الْجُمُعَةِ فَاسْعَوْا إِلَى ذِكْرِ اللهِ وَذَرُوا الْبَيْعَ ذَلِكُمْ خَيْرٌ لَكُمْ إِنْ كُنْتُمْ تَعْلَمُونَ فَإِذَا قُضِيَتِ الصلوةُ فَانْتَشِرُوا فِي الْأَرْضِ وَابْتَغُوا مِنْ فَضْلِ اللَّهِ وَاذْكُرُوا اللهَ كَثِيرًا لعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ پھر فرمایا: ( الجمعة : 11،10) یہ دو آیات کریمہ جو سورۃ جمعہ سے لی گئی ہیں آج کے میرے خطبہ کا موضوع یہی آیات ہیں۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔اے وہ لوگو! جو ایمان لائے ہو۔اِذا نُودِيَ لِلصَّلوةِ مِنْ يَوْمِ الْجُمُعَةِ فَاسْعَوا إلى ذكر الله جب جمعہ کے دن تمہیں نماز کے لئے بلایا جائے تو اللہ کے ذکر کی طرف تیزی سے لیکو۔وَذَرُوا الْبَيْعَ اور ہر قسم کی تجارت کو ، لین دین کو ترک کر دیا کرو۔یہ تمہارے لئے بہتر ہے اگر تم جانتے ہو۔یہاں جمعہ کا ہر مفہوم مراد ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ و السلام کا زمانہ بھی جمعہ کا زمانہ ہے، پہلوں کے دوسروں سے ملنے کا زمانہ ہے، وقف زندگی کی تحریک بھی اسی میں داخل ہے۔جب بھی تمہیں خدا کے ذکر کی خاطر بلایا جائے تو سب چیزیں چھوڑ دیا کرو اور اس آواز پر لبیک۔