خطبات طاہر (جلد 17۔ 1998ء) — Page 70
خطبات طاہر جلد 17 70 خطبہ جمعہ 23 جنوری 1998ء ضرور مرنا ہے۔ایک وقت ایسا آئے گا، بستر پر پڑے ہوں گے یا قتل ہوں گے یا اور ڈو میں گے، جو بھی صورت ہو گی خدا کے نزدیک لازماً ہم نے مرنا ہے۔اس لئے زندگی کے چند دن عیش، چند دن کی طغیانیاں، چند دن کی خدا تعالیٰ کی نافرمانیاں یہ کب تک چلیں گی۔جب مریں گے تو ضرور حسرت سے مریں گے اور دوبارہ یہ زندگی چاہیں گے۔مگر یہ زندگی دوبارہ نہیں ملے گی۔یہی زندگی ہے جس کو اگر آپ لیلتہ القدر سے روشن کر لیں تو یہ زندگی پھر اس دُنیا میں ہی نہیں اُس دُنیا میں بھی ساتھ دے گی۔اس دُنیا میں جس رفیق کو آپ پائیں گے وہ آپ کو چھوڑے گا نہیں، مرتے وقت اُس کے اور قریب ہوں گے اس سے دور نہیں ہٹیں گے۔پس میں اُمید رکھتا ہوں کہ رمضان المبارک کے اس پیغام کو آپ بشدت بڑے غور کے ساتھ اپنی زندگیوں میں جاری کرنے کی کوشش کریں گے۔اب حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے بعض حوالہ جات میں نے رکھے ہوئے تھے ان سب کو پورا کر نا تو مکن نہیں ہے کیونکہ وقت میں دیکھ رہا ہوں صرف تین چار منٹ رہ گئے ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ایک عظیم الشان نکتہ بیان فرمایا ہے جو میں آپ کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں کہ جب ہم حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے حوالہ سے نیکیوں کی تعلیم دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ کوشش کرو، یہ جدو جہد کرو اس ذکر میں چھ مہینے کے مسلسل روزے بھی آجاتے ہیں اور دل ڈرتا ہے کہ ہم تو اتنی توفیق بھی نہیں پاتے کہ رمضان کے تئیں روزے بھی صحیح رکھ سکیں اور رمضان گزرتا ہے تو تھوڑا سا ایک سکون محسوس کرتے ہیں کہ زندگی اب عام حالتوں کی طرف لوٹے گی۔تو ان کی بیعت کی ہے، حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی ، ان کا یہ حال ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے کبھی سوچا اور آپ کو جماعت کی اس حالت پر رحم آگیا اور خود ایک نرمی کی نصیحت فرمائی ہے اور حکمت بیان کی ہے کہ میں کیوں اپنے او پر اتنی سختی روا رکھتا ہوں یہ بھی منشاء الہی کے مطابق تھا اور منشاء الہی ہر شخص کی استطاعت کے مطابق ہوا کرتا ہے۔اسی لئے میں گزشتہ خطبوں میں آپ کو بار بار کہتا رہا ہوں گھبرانا نہیں گھبرانا نہیں۔آپ میں استطاعت اتنی نہیں ہے زبر دستی بوجھ نہ ڈال لینا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی اس تحریر سے بعینہ یہ بات ثابت ہے۔فرماتے ہیں: حضرت والد صاحب کے زمانہ میں ہی جب کہ ان کا زمانہ وفات بہت نزدیک تھا ایک مرتبہ ایسا اتفاق ہوا کہ ایک بزرگ معمر پاک صورت مجھ کو خواب میں دکھائی دیا اور اس