خطبات طاہر (جلد 17۔ 1998ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 801 of 970

خطبات طاہر (جلد 17۔ 1998ء) — Page 801

خطبات طاہر جلد 17 801 خطبہ جمعہ 20 نومبر 1998ء حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ السلام کے اقتباسات کی روشنی میں تبتل الی اللہ کا بیان (خطبہ جمعہ فرموده 20 نومبر 1998ء بمقام بيت الفضل لندن) تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیت کریمہ کی تلاوت کی: واذكر اسْمَ رَبّكَ وَتَبَتَّلُ إِلَيْهِ تَبْتِيلاً پھر فرمایا: (المزمل:9) یہ وہ مضمون ہے جو گزشتہ جمعہ سے جاری ہے اور حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا ایک اقتباس میں پڑھ رہا تھا جب کہ وقت ختم ہو گیا تو آج اس کے بقیہ حصہ ہی سے میں خطبہ کا آغاز کرتا ہوں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں: اور محض گمنام تھا اور ایک فرد بھی میرے ساتھ تعلق نہیں رکھتا تھا مگر شاذ و نادر ایسے چند آدمی جو میرے خاندان سے پہلے ہی سے تعارف رکھتے تھے۔اور یہ وہ واقعہ ہے کہ قادیان کے رہنے والوں میں سے کوئی بھی اس کے برخلاف شہادت نہیں دے سکتا۔بعد اس کے خدا تعالیٰ نے اس پیشگوئی کے پورا کرنے کے لئے اپنے بندوں کو میری طرف رجوع دلا یا اور فوج در فوج لوگ قادیان میں آئے اور آ رہے ہیں اور نقد اور جنس اور ہر ایک قسم کے تحائف اس کثرت سے لوگوں نے دئے اور دے رہے ہیں جن کا میں شمار نہیں کر سکتا۔“ (حقیقة الوحی، روحانی خزائن جلد 22 صفحه : 262)