خطبات طاہر (جلد 17۔ 1998ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 799 of 970

خطبات طاہر (جلد 17۔ 1998ء) — Page 799

خطبات طاہر جلد 17 799 خطبہ جمعہ 13 نومبر 1998ء اتنا اقتباس پڑھ کر میں اس مضمون کو ختم کرتا ہوں۔خطبہ ثانیہ کے بعد حضور نے فرمایا: میں نے ایک گزشتہ خطبہ میں اعلان کیا تھا کہ جب مغرب کی نماز کا وقت ساڑھے چار ہو جائے گا اس وقت جمعہ کے اختتام کے وقت عصر کا وقت شروع ہو چکا ہوگا۔اس لئے جب تک ساڑھے چار سے واپس وقت او پر نہیں جاتا اس وقت تک آئندہ عام نمازیں نہیں مگر جمعہ کی نماز کے بعد عصر کی نماز ساتھ پڑھی جایا کرے گی۔آج بھی ایسا ہی ہو گا لیکن یا درکھیں کہ جمعہ کی دو سنتیں فرض ہیں، کم از کم دوسنتیں۔اس لئے امید ہے کہ آپ ویسے ہی سنتیں پڑھ چکے ہوں گے مگر اگر کسی نے نہ پڑھی ہوں تو وہ تکبیر کے دوران ہی جلدی جلدی سنتیں ادا کر لے تاکہ جو پہلی دوسنتوں کا فریضہ ہے وہ پورا ہو جائے۔ورنہ عصر جمع ہو جائے تو پھر مغرب تک سنتیں ادا کرنے کا وقت ہی کوئی نہیں رہتا کیونکہ عصر کی نماز کے بعد مغرب تک پھر کوئی نماز بھی نہیں ہونی چاہئے۔