خطبات طاہر (جلد 17۔ 1998ء) — Page 779
خطبات طاہر جلد 17 779 خطبہ جمعہ 6 نومبر 1998ء طرف سے پوری طرح ان کے ہاں نظام کو رائج نہیں کیا گیا۔اور ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ نظام تو رائج کیا گیا مگر مرکزی بنیادی نظام اور ابھی طوعی چندوں کی طرف ان کو واضح طور پر نہیں بلایا جارہا کیونکہ اس سے خطرہ پیدا ہوسکتا تھا کہ ان کو شروع میں جو استطاعت ہے اس سے زیادہ بوجھ ڈال دیا جائے۔پس یہ وجہ ہے کہ اگر چہ ممالک زیادہ ہیں مگر تحریک جدید کے نظام میں نسبتا کم ممالک شامل ہیں اور وہ بھی بڑی تعداد ہے۔82 ممالک کی رپورٹیں مل چکی ہیں۔ان رپورٹوں کی رو سے وصولی 16,86000 پاؤنڈ ہوتی ہے، تحریک جدید کی وصولی۔جو اس زمانہ میں جو آپ کہا کرتے تھے کہ کم سے کم اتنا فرض ہے، اس کا عشر عشیر بھی وصولی نہیں ہوئی تھی سو واں حصہ شاید ہزارواں حصہ بھی وصولی نہ ہو۔16,86000 پاؤنڈ وصول ہوئے ہیں جو گزشتہ سال سے 65000 پاؤنڈ زائد ہیں۔اب گزشتہ سال سے زائد ہیں باوجود اس کے کہ امریکہ کے متعلق میں بیان کر چکا ہوں کہ وہاں کافی کمی آئی ہے۔اسی طرح پاکستان کی جو کرنسی کی حالت ہے آپ کو علم ہی ہے انڈونیشیا کی کرنسی کی جو حالت ہے وہ آپ جانتے ہیں تو اس طرح بہت سے ممالک ہیں جن پر کرنسی کی خرابی کی وجہ سے اگر چہ چندے ان کے کم نہیں ہوئے مگر جب پاؤنڈوں میں ان کو ڈھالا گیا تو کمی دکھائی دی ہے۔اس لئے ان باتوں کے باوجود خدا تعالیٰ نے جب اتنی بڑی عظمت عطا فرمائی ہے تو یہ اللہ کا خاص احسان ہے جس کا جتنا بھی ہم شکر ادا کریں کم ہوگا۔اس سال جرمنی کی جماعت کو مبارک ہو کہ وہ اول نمبر پر آئی ہے باوجود اس کے کہ امیر صاحب مجھے ڈراتے رہے سارا سال کہ یہاں بھی حالات میں ابتری پیدا ہو رہی ہے بہت سے مہاجر واپس بھیج دئے گئے ، چندوں میں کمی آگئی ہے مگر اللہ کے فضل سے تحریک جدید کے چندے میں سب دُنیا سے اس دفعہ جرمنی کی جماعت آگے بڑھ گئی ہے۔اس سے پہلے امریکہ اوّل نمبر پر ہوا کرتا تھا اب جرمنی کو تو فیق ملی ہے اور ان کی جو وصولی ہے وہ گزشتہ سال سے معمولی زیادہ نہیں، گزشتہ سال سے انہوں نے اس سال 1,35000 پاؤنڈ زیادہ دیا ہے۔اس کا مطلب ہے بہت محنت سے دوڑ میں حصہ لیا ہے۔ایک خاص جماعت جو قابل ذکر ہے وہ برما کی جماعت ہے ،حیرت انگیز ہے۔بظاہر ایک چھوٹی سی جماعت ہے اور اتنے زیادہ۔بظاہر تو ان کی مالی حالت بھی اتنی اچھی دکھائی نہیں دیتی ، بر ما کے حالات آپ لوگ جانتے ہیں مگر تحریک جدید کی طرف انہوں نے اس دفعہ بہت زور مارا ہے۔