خطبات طاہر (جلد 17۔ 1998ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 745 of 970

خطبات طاہر (جلد 17۔ 1998ء) — Page 745

خطبات طاہر جلد 17 745 خطبہ جمعہ 30اکتوبر 1998ء حیا تمام نیکیوں کی جان اور تمام بداخلاقیوں کی دشمن ہے مسجد مبارک دی ہیگ (ہالینڈ) کی توسیع اور مسجد فرانس کا ذکر ( خطبه جمعه فرموده 30 اکتوبر 1998ء بمقام بیت الفضل لندن ) تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا: اس جمعہ میں انشاء اللہ وہ مضمون جاری رہے گا جس کا تعلق حیا سے ہے اور اگر وقت پھر بھی بچ گیا تو اس کے بعد اگلا مضمون شروع کیا جائے گا لیکن سب سے پہلے میں آج جماعت احمدیہ ہالینڈ کی مسجد کے افتتاح کا ذکر کرنا چاہتا ہوں اور اس کے علاوہ فرانس کی جماعت کی مسجد کے افتتاح کا ذکر کروں گا۔مسجد مبارک دی ہیگ (The Hague): ہالینڈ کی یہ پہلی مسجد ہے جو دراصل لجنہ اماء اللہ کی مالی قربانیوں سے تعمیر ہوئی تھی اور اس کی مختصر تاریخ یہ ہے کہ 20 مئی 1955ء کو حضرت چوہدری محمد ظفر اللہ خان صاحب رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اس کا سنگ بنیاد رکھا تھا اور اسی سال 8 دسمبر کو یہ مسجد مکمل ہو گئی۔اس کی تعمیر اور اس کا افتتاح بھی حضرت چوہدری صاحب رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ہی فرمایا۔یہ مسجد چھوٹی سی تھی لیکن دیکھنے میں بہت خوبصورت اور باہر سے بڑی دکھائی دیتی تھی مگر اندر سے بہت چھوٹی مسجد تھی۔اس زمانہ میں نماز پڑھنے والوں کے لئے تو کافی ہوگی۔اب جو خدا تعالیٰ کے فضل سے جماعت کی ترقی کا دور ہے اس میں تو اس کی کوئی حیثیت نہیں رہی تھی اگر میں وہاں جاؤں تو پھر اس کثرت سے نمازی آجاتے تھے کہ مسجد اور ارد گرد کے سارے علاقے میں باہر ان کو نمازیں پڑھنی پڑتی تھیں۔اسی وجہ سے ہم نے پھر ن سپیٹ (Nunspeet) میں مرکز بنالیا جہاں اللہ تعالیٰ کے