خطبات طاہر (جلد 17۔ 1998ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 740 of 970

خطبات طاہر (جلد 17۔ 1998ء) — Page 740

خطبات طاہر جلد 17 740 خطبہ جمعہ 23اکتوبر 1998ء تمہارا رب بہت ہی باحیا اور کریم ہے۔جب بندہ اس کے سامنے ہاتھ پھیلا کر دعا کرتا ہے تو اسے اس بات سے شرم آتی ہے کہ وہ ان ہاتھوں کو خالی لوٹا دے۔“ (سنن ابن ماجه کتاب الدعاء باب رفع یدین فی الدعاء ،حدیث نمبر : 3865) اب حیا کا یہ مضمون بھی ہے اللہ کا۔ورنہ اللہ تو انسانی صفات سے بہت بالا ہے تو جس طرح بعض دفعہ کسی التجاء کرنے والے کے ہاتھ کو دھتکارتے ہوئے ، خالی لوٹاتے ہوئے انسان شرماتا ہے۔بعض کیفیات ایسی ہوتی ہیں کہ وہ واپس لوٹا ہی نہیں سکتا اسی طرح اللہ تعالیٰ اپنے بندوں سے سلوک فرماتا ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ ہر بندہ مراد نہیں بلکہ وہ بندے مراد ہیں جو خود بھی حیادار ہوں اور یہ مضمون اس میں داخل ہے اس کو سمجھے بغیر آپ اس مضمون کو سمجھ ہی نہیں سکتے۔اگر آپ ہاتھ اٹھا ئیں اور ہر دفعہ ہاتھ اٹھانے پہ دعا قبول ہو جائے تو آپ نے اخباروں میں مولویوں کی تصویریں نہیں دیکھیں کس طرح ہاتھ اُٹھا اُٹھا کے دکھاتے ہیں اور تصویریں کھنچواتے ہیں اور ایک ذرہ بھی اُن کی دعا قبول نہیں ہوتی۔ساری دعائیں رڈ ہو جاتی ہیں۔مجھے یاد ہے ایک دفعہ کوئی شخص بہت تکلیف کی حالت میں تھا، اس نے مجھے کہا کہ میرے لئے دعا کریں کہ میں مرجاؤں۔تو میں نے کہا تمہارے لئے یہ دعا ہو ہی نہیں سکتی ، ناممکن ہے کیونکہ مجھ سے اگر یہ توقع ہو کہ میں کسی احمدی کے لئے دعا کروں کہ مرجائے تو یہ محض جھوٹ ہے۔یہ توقع تمہاری کبھی پوری نہیں ہوگی اور مولوی جو بد دعا میں تم پر کریں گے وہ تمہیں ماں کے دودھ سے زیادہ لگیں گی تو ان کی بددعائیں بھی تمہارے کام نہیں آسکتیں ، وہ دعا بن کر لگیں گی پھر۔یہ جو ہاتھ اٹھاتے ہیں اور آپ ان کے چہرے دیکھتے ہیں جب بھی احمدیت کے خلاف بد دعا کرتے ہیں ان کی قبول نہیں ہوتیں۔اس لئے اس بات سے نہ ڈریں کہ اللہ تعالیٰ شرماتا ہے اٹھے ہوئے ہاتھوں سے کہ انہیں خالی لوٹا دے۔جن کے دل خالی ہوں ،حیا سے خالی ہوں ان کے ہاتھ خدا ضر ور لوٹاتا ہے۔اسی طرح خالی ہاتھ لوٹا دیا کرتا ہے۔تو اس مفہوم کو سمجھنا چاہئے۔جن کے دلوں میں حیا ہو وہ دوسروں کے ہاتھ خالی لوٹا نا نہیں چاہتے ، اللہ ان کے ہاتھ کیسے لوٹا دے گا۔پس اگر چہ یہ مضمون کھلے لفظوں میں ظاہر نہیں فرمایا گیا مگر لازم ما اس میں داخل ہے۔اللہ ان کے خالی ہاتھ لوٹانے سے شرماتا ہے جو اس کے بندوں کے خالی ہاتھ لوٹانے سے شرماتے ہیں اور جتنا وہ شرماتے ہیں اسی نسبت سے اللہ ان سے شرماتا ہے۔دوسرا لفظ شرمانے کے علاوہ راوی