خطبات طاہر (جلد 17۔ 1998ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 739 of 970

خطبات طاہر (جلد 17۔ 1998ء) — Page 739

خطبات طاہر جلد 17 739 خطبہ جمعہ 23اکتوبر 1998ء اس آیت کا مفہوم پھر یہی بنے گا کہ اللہ اپنی حیا سے نہیں شرما تا کیونکہ وہ حیا فائدہ مند ہے۔اس حیا کے نتیجہ میں تمہارے لا متناہی فوائد منسلک ہیں ، اس سے وابستہ ہو چکے ہیں لیکن ساتھ ہی یہ بھی فرمایا کہ وہ لوگ جنہوں نے انکار کر دیا کہتے ہیں یا کہیں گے ماذا أَرَادَ اللهُ بِهَذَا مَثَلًا: کہ اللہ نے اس مثل سے کیا ارادہ کیا ہے۔وہ کہتے ہیں کیسی فضول سی مثال ہے مچھر سے نہیں شرماتا۔يُضِلُّ بِهِ كَثِيرا وَيَهْدِي بِهِ كَثِيراً : وہ اس مثال کے ذریعہ بہتوں کو گمراہ بھی ٹھہرا دیتا ہے یا گمراہ کر دیتا ہے اور بہتوں کی ہدایت کا موجب بھی بنتا ہے۔یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے جواب ہے، کفار نہیں کہہ رہے۔کفار تو کہتے ہیں ماذا اراد اللهُ بِهَذَا مَثَلًا : خدا نے یہ کیسی فضول سی مثال دے دی ہے۔اللہ فرماتا ہے یہ مثال فضول نہیں اسی مثال کے نتیجہ میں بہت سے ایسے ہیں جو گمراہ ہو جائیں گے اور صرف نقصانات اٹھائیں گے جیسے ملیر یا بعضوں کو تو مار کے ہی چلا جاتا ہے ان کو کوئی فائدہ نہیں دیتا اور بعض ایسے ہیں جن کو فائدہ پہنچتا ہے۔تو فرمایا اسی مثال پر غور کرنے کے نتیجہ میں بہت سے لوگ ہیں جو اللہ کی عظمتوں کے مزید قائل ہوتے چلے جائیں گے اور کثرت سے ایسے اللہ کے بندے ہیں جن کے لئے یہ مثال اس پہلو سے فائدہ مند ہوگی۔اور يُضِلُّ بہ کے متعلق جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے وہ لوگ مراد ہیں جو اس کے ظواہر کو دیکھتے ہیں اور سمجھتے ہیں نہایت فضول ، بے معنی مثال ہے جس کے نتیجہ میں وہ اور بھی زیادہ گمراہ ہو جاتے ہیں لیکن وَمَا يُضِلُّ بِهِ إِلَّا الْفُسِقِین اس سے اللہ تعالیٰ سوائے فاسقوں کے، سوائے بدکرداروں کے اور نافرمانوں کے کسی کو گمراہی میں نہیں بڑھاتا۔تو یہ آیت کریمہ ہے جس کا مضمون اب احادیث نبویہ کے حوالہ سے میں شروع کرتا ہوں۔یہی کیفیت آنحضرت سلام کے طرز عمل میں بھی دکھائی دیتی ہے کہیں شرماتے ہیں، کہیں نہیں شرماتے۔کہیں اتنا شر ماتے ہیں کہ دیکھنے والے کہتے ہیں کنواری عورت سے بھی زیادہ شرم ہے۔کہیں ایسی باتیں کہتے ہیں کہ جس سے عام لوگ شرما جائیں مگر آپ قطعا نہیں شرماتے۔تو یہ مضمون کیا ہے جب تک ہم سمجھیں گے نہیں ہمیں علم نہیں ہو سکے گا کہ ہمیں کہاں شر ما نا چاہئے اور کہاں نہیں شرمانا چاہئے۔پہلی حدیث سنن ابن ماجه كِتَابُ الدُّعَاءِ بَاب رَفْعِ الْيَدَيْنِ سے لی گئی ہے۔حضرت سلمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ ایسی تم نے فرمایا :