خطبات طاہر (جلد 17۔ 1998ء) — Page 727
خطبات طاہر جلد 17 727 خطبہ جمعہ 23اکتوبر 1998ء محض خشوع و خضوع نیک بندوں کی مخصوص علامت نہیں قرآن وحدیث سے حیا کے مضمون کی تفاصیل کا بیان (خطبہ جمعہ فرمودہ 23 اکتوبر 1998ء بمقام بیت الفضل لندن ) تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیات کریمہ تلاوت کی: ا تَأْمُرُونَ النَّاسَ بِالْبِرِّ وَتَنْسَوْنَ اَنْفُسَكُمْ وَأَنْتُمْ تَتْدُونَ الْكِتَبَ أَفَلَا تَعْقِلُونَ وَ اسْتَعِينُوا بِالصَّبْرِ وَالصَّلوةِ وَ إِنَّهَا لَكَبِيرَةُ إِلَّا عَلَى الخشِعِينَ ) الَّذِينَ يَظُنُّونَ أَنَّهُمْ مُلْقُوا رَبِّهِمْ وَأَنَّهُمْ إِلَيْهِ رَاجِعُونَ ) پھر فرمایا: (البقرة:45 تا 47) ان آیات سے تعلق رکھنے والی احادیث کا بیان بھی گزر چکا ہے اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے اقتباسات بھی اکثر میں پڑھ چکا ہوں۔جو چند اقتباسات باقی ہیں آج انہی سے خطبہ شروع ہوگا۔اس میں پہلا حصہ تو ایسا ہے جو پہلے بھی پڑھا جا چکا ہے مگر آخر پر جو مضمون بیان ہوا ہے وہ اس سے مختلف ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں: بہت سے ایسے فقیر میں نے بچشم خود دیکھے ہیں اور ایسا ہی بعض دوسرے لوگ بھی دیکھنے میں آئے ہیں کہ کسی دردناک شعر کے پڑھنے یا دردناک نظارہ دیکھنے یا دردناک قصہ کے سننے سے اس جلدی سے ان کے آنسو گرنے شروع ہو جاتے ہیں جیسا کہ بعض بادل