خطبات طاہر (جلد 17۔ 1998ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 698 of 970

خطبات طاہر (جلد 17۔ 1998ء) — Page 698

خطبات طاہر جلد 17 698 خطبہ جمعہ 9اکتوبر 1998ء تو جدا نہ ہوں۔اگر جدائی کے وقت جدا نہ ہو تو ملنے کا جو عذر تھا کہ اللہ کی خاطر ملے ہیں وہ بھی جھوٹا ہے۔جو اللہ کی خاطر ملتا ہے وہ اللہ کی خاطر جدا بھی ہو جاتا ہے۔پانچویں وہ پاکباز مرد جس کو خوبصورت اور با افتد ار عورت نے بدی کے لئے بلا یا لیکن اس نے کہا میں اللہ سے ڈرتا ہوں۔“ یہاں حضرت یوسف علیہ الصلوۃ والسلام کی طرف اشارہ معلوم ہوتا ہے جن کی ساری زندگی ایک پاک بازی کا نمونہ تھی اور بالخصوص وقت کی ایک بہت خوبصورت عورت کے ذریعہ آپ آزمائے گئے تھے اور اس سے بچنے کی وجہ سوائے اللہ کے خوف کے اور کوئی نہ تھی اور اسی لئے ساتھ با اقتدار بھی فرمایا۔با اقتدار فرمانے میں ایک تو حضرت یوسف کے واقعہ کی طرف اشارہ واضح ہو جاتا ہے کیونکہ وہ عزیز مصر کی بیوی تھی اور اسے اقتدار نصیب تھا۔پس اقتدار کہنے میں ایک اور حکمت یہ ہے کہ ویسے کوئی خوبصورت عورت ہو اس سے انسان عام حالات میں خدا کی خاطر بیچ سکتا ہے مگر اگر اسے اقتدار بھی ہو اور یہ ڈر ہو کہ وہ بچنے کے نتیجے میں سزا بھی دلوا سکتی ہے جیسا کہ حضرت یوسف کے معاملہ میں ہوا کہ اس با اقتدار عورت نے آخر ان کو سزا دلوا کے چھوڑی اور یہ واقعہ جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے حضرت یوسف علیہ السلام کی طرف اشارہ کرتے ہوئے عام اس بات کا بھی اشارہ کر رہا ہے کہ اگر کوئی شخص کسی صاحب اقتدار سے بھی بچ کے رہے تو یہ حقیقی پاکیزگی ہے۔چھٹے وہ شخص ، وہ سخی انسان جس نے پوشیدہ طور پر اللہ کی راہ میں صدقہ دیا کہ اس کے بائیں ہاتھ کو بھی خبر نہ ہوئی کہ اس کے دائیں ہاتھ نے کیا خرچ کیا۔“ اب یہ محاورہ ہے ورنہ یہ توممکن نہیں ہے کہ ایک انسان اپنے دائیں ہاتھ سے کچھ دے رہا ہو اور بائیں کو پتا نہ ہو۔بائیں کو تو پتا لگتا ہی ہے۔یہ تو ایک اندرونی ایسا مواصلاتی نظام اللہ نے قائم فرمایا ہوا ہے کہ پاؤں کی انگلی بھی ہلے تو سارے بدن کو علم ہوتا ہے کہ پاؤں کی انگلی بلی ہے۔یہ مواصلاتی نظام جو اندرونی مواصلاتی نظام ہے یہ نا کام ہو جائے یا بیمار ہو جائے تو پھر نہیں پتا چلتا۔تو یہاں تو کسی بیماری کا ذکر نہیں ہے ایک تعریف کا کلمہ ہے۔دائیں ہاتھ سے خرچ کرے تو بائیں ہاتھ کو علم نہ ہو اس میں محاورہ کے علاوہ بھی کچھ معنی مخفی ہیں۔دایاں ہاتھ اگر آنکھیں رکھتا تو بائیں ہاتھ کو دیکھ نہیں سکتا، بایاں ہاتھ اگر آنکھیں رکھتا تو دائیں ہاتھ کو دیکھ نہیں سکتا۔تو یہ نہ دیکھ سکتے کا مضمون اندھیرے کی طرف اشارہ کر رہا