خطبات طاہر (جلد 17۔ 1998ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 696 of 970

خطبات طاہر (جلد 17۔ 1998ء) — Page 696

خطبات طاہر جلد 17 696 خطبہ جمعہ 9اکتوبر 1998ء اور مضمون یہ ہے کہ اپنے رب کی خشیت سے، اس کے نشانات دیکھ کر ان کے بدن پر لرزہ طاری ہوتا ہے۔جب بھی وہ کوئی نشانات دیکھتے ہیں جو ان کے گرد و پیش اللہ تعالیٰ کے فضل سے ظاہر ہوتے رہتے ہیں تو اس کے نتیجہ میں ان کے بدن لرز اٹھتے ہیں۔وَالَّذِينَ هُمْ بِرَبِّهِمْ لَا يُشْرِكُونَ : یہ انہی نشانات کا فیض ہے کہ وہ شرک کر ہی نہیں سکتے۔ان کے لئے ناممکن ہے کہ خدا کے سوا کسی اور کی طرف ان نشانات کو منسوب کر دیں۔وَ الَّذِينَ يُؤْتُونَ مَا أَتَوْا وَ قُلُوبُهُمْ وَجِلَةٌ أَنَّهُمْ إِلَى رَبِّهِمْ رجِعُونَ : یہاں اس آیت میں یہ نہیں فرمایا گیا کہ وہ دیتے ہیں جو ان کو عطا کیا جاتا ہے اور نہ کسی مال کا ذکر ہے بلکہ یہ عجیب ایک دلکش طرز بیان ہے کہ فرمایا وہ لوگ يُؤْتُونَ مَا اتواوہ دیتے ہیں جو وہ دیتے ہیں یعنی خدا کی خشیت سے جو بھی وقت کی ضرورت ہو وہ اس میں سے خرچ کر دیتے ہیں یعنی دماغ ، دل، تمام وہ قوتیں جو ان کو عطا کی گئیں ، وہ علوم جو ان کو بخشے گئے۔جو بھی اس وقت ضرورت کے مطابق مناسب حال ہو وہ دے دیتے ہیں۔وَ قُلُوبُهُمْ وَجِلَةٌ أَنَّهُمْ إِلى رَبِّهِمْ رُجِعُونَ : اور اس حال میں دیتے ہیں کہ ان کے دل خوف سے کانپ رہے ہوتے ہیں کہ وہ اپنے رب کے حضور لوٹ کے جانے والے ہیں۔اوليكَ يُسْرِعُونَ فِي الْخَيْراتِ : یہی وہ لوگ ہیں جو خیرات میں تیزی سے آگے بڑھتے ہیں، نیک کاموں میں بہت تیزی سے آگے بڑھنے والے ہیں۔وَهُمْ لَهَا سَبِقُونَ : اور وہ اس میں سبقت لے جانے والے لوگ ہیں یعنی نیکیوں میں سبقت لے جانے والے۔اسی تعلق میں یعنی خشیت اور خضوع کے مضمون میں میں نے ایک حدیث شروع کی تھی جو مسلم كِتَابُ الزَّكَاةِ بَابُ فَضْلِ إِخْفَاءِ الصَّدَقَةِ سے لی گئی ہے۔اس حدیث میں جو باتیں بیان ہوئی تھیں ان میں سے کچھ باتیں بیان ہوگئی تھیں اور کچھ باقی رہتی تھیں تو ایک بات تو بیان ہو چکی تھی باقی پانچ باتیں ایسی ہیں جن کے متعلق میں تفصیل سے روشنی نہیں ڈال سکا وہ یہ ہیں۔پوری حدیث یہ ہے، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی یا تم نے فرمایا : جس دن اللہ کے سائے کے سوا کوئی سایہ نہیں ہوگا اس دن اللہ سات آدمیوں کو اپنے سایہ رحمت میں جگہ دے گا۔اوّل امام عادل۔“ یہ امام عادل تک میں نے پچھلے ایک خطبہ میں مضمون بیان کر دیا تھا اس کے بعد جو چھ دوسرے ایسے خوش نصیب ہیں جن کو جب کوئی سایہ نہیں ہوگا تو اللہ کا سایہ نصیب ہوگا ، وہ یہ ہیں۔