خطبات طاہر (جلد 17۔ 1998ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 54 of 970

خطبات طاہر (جلد 17۔ 1998ء) — Page 54

خطبات طاہر جلد 17 54 خطبہ جمعہ 16 جنوری 1998ء اس کے لئے روزے رکھیں گے بشرطیکہ وہ بہانہ بجو نہ ہو تو خدا تعالیٰ اسے ہرگز ثواب سے محروم نہ رکھے گا۔“ ( البدر جلد 1 نمبر 7 صفحہ:52 مؤرخہ 12 دسمبر 1902ء) باقی انشاء اللہ اب اگلا جو جمعہ آنے والا ہے یہ جمعتہ الوداع کہلاتا ہے اور یہ رمضان کا آخری جمعہ ہوگا اس جمعہ میں لوگ بہت کثرت سے آئیں گے اور مسجدیں بھر کے نمازی اچھل کر باہر جا پڑیں گے اور اتنے نمازی آپ مسجدوں میں دیکھیں گے کہ سارا سال جن کو مسجدوں میں ہونا چاہئے تھا وہ صرف اسی دن دکھائی دیں گے اور پھر الوداع کہہ کر چھٹی کر جائیں گے۔یہ مضمون میں ہر دفعہ آپ کو سمجھا تا ہوں ، آپ لوگ تیاری کریں اور اپنے گردو پیش یہ بات عام کریں کہ جولوگ رمضان کی وجہ سے نمازوں کی توفیق پارہے ہیں اور اس دن، جمعتہ الوداع کے دن حاضر ہوں گے وہ ابھی سے تیاری کریں کہ الوداع کہنے کے لئے حاضر نہیں ہوں گے بلکہ آئندہ رمضان کے استقبال کے لئے حاضر ہوں گے۔یہ لفظ جمعۃ الوداع ایک غلط معنی آپ کے سامنے رکھ رہا ہے اصل میں اسے جمعتہ الاستقبال کہنا چاہئے اور میں آپ کو ابھی سے متوجہ کر رہا ہوں کہ اپنے دوستوں، عزیزوں کو جب لے کے آئیں گے، اپنے بچوں کو بھی لائیں گے اس وقت ان کو سمجھائیں کہ یہ جمعتہ الوداع کا جمعہ نہیں استقبال کا جمعہ ہے۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے۔آمین۔