خطبات طاہر (جلد 17۔ 1998ء) — Page 628
خطبات طاہر جلد 17 628 خطبہ جمعہ 11 ستمبر 1998ء یہ ہے تو نتیجہ یہ نکلے گا کہ تم اپنی آپس کی امانتوں میں بھی خیانت کرو گے۔وَ تَخُونُوا ، واؤ حالیہ بن جاتی ہے اس حال میں، گویا اس کا یہ نتیجہ نکلے گا کہ تخونوا امنتِكُمْ کہ تم اپنی امانتوں کی بھی خیانت کر رہے ہو اور یہ دونوں مضمون آپس میں گہرے طور پر متعلق ہیں۔یہ ہو ہی نہیں سکتا کہ اللہ اور رسول کی خیانت کی جائے اور اپنی امانتوں کی خیانت نہ کی جائے۔جو اللہ اور رسول کی خیانت کرتا ہے اس کے لئے ممکن کیسے ہے کہ وہ آپس میں اپنی امانتوں میں دیانتداری سے کام لے رہا ہو۔پس ساری سوسائٹی کو اس اصول کو پیش نظر رکھنا چاہئے کہ بات اللہ اور رسول کی امانت سے شروع ہوگی۔جو اللہ اور رسول کی امانت کا حق ادا نہیں کرتے وہ آپس میں بھی ایک دوسرے کی امانت کا کبھی حق ادا نہیں کر سکتے اور ان لوگوں کی یہ پہچان بڑی آسان ہے۔اپنے معاشرہ میں وہ لوگ جو کہتے ہیں ہم بہت امین ہیں، ہم ہر گز خیانت سے کام نہیں لیتے ، ہم وعدوں کے پتے ہیں، ہم سے معاملہ کرو۔اگر وہ یہ کہتے ہوں اور اللہ اور رسول کی خیانت کرتے ہوں، اس سے کیا مراد ہے؟ ایک نماز با قاعدہ نہ پڑھتے ہوں اور قرآن کریم نے جو تعلیمات دی ہیں ان پر کوئی عمل نہ ہو۔تو ایسا شخص جو نمازوں کے قریب نہ جائے ، اور خدا کی راہ میں مالی قربانی نہ کر سکتا ہو، جو صدقہ و خیرات میں امانت کا حق ادا نہ کر رہا ہو کہ جس نے اسے دیا اس کی راہ میں اسے واپس لوٹا دے۔تو یہ لوگ پہچانے جاسکتے ہیں۔بہت ہی ایسا دھوکا دیتے ہیں کہ حیرت ہوتی ہے اُن عقل والوں پر کہ ان کا دھوکا کھا جاتے ہیں۔جو اللہ اور رسول کی امانت کا حق ادا نہیں کرتے وہ سوسائٹی میں بالکل ظاہر و باہر ہیں۔ناممکن ہے کہ وہ اپنے چہرے چھپاسکیں۔جب اُن سے معاملہ کرتے ہو تو پھر لازماً خائن سے معاملہ کرتے ہو۔جو اللہ اور رسول کی امانت کا حق ادا نہیں کر رہا وہ آپس میں ایک دوسرے کی امانت کا حق کیسے ادا کر سکتا ہے اور ہمیشہ جماعت کے وہ دوست جو سادہ ہیں، یعنی حماقت کی حد تک سادہ ، وہ ایسے لوگوں کے ڈسے ہوئے ہوتے ہیں۔بعد میں شکایتیں بھیجتے رہتے ہیں کہ ہمیں فلاں نے مار دیا۔بہت پکا وعدہ کیا تھا کہ اس میں بہت امین ہوں تمہاری امانت کا خیال رکھوں گا لیکن ہم اس دھو کے میں آگئے۔مضمون میں ایک اور بات بھی ہے جو میں پہلے بھی بیان کر چکا ہوں اب پھر اس کو دہرانا چاہتا ہوں۔وہ یہ ہے کہ ایسے لوگ جب سودا کرتے ہیں تو وہ خود بھی خائن ہوتے ہیں۔یہ خیال بالکل جھوٹ ہے کہ وہ خود تو بڑے دیانتدار ہیں مگر خائن کے دھوکے میں آگئے۔اگر دیانتدار ہوتے تو ایسے