خطبات طاہر (جلد 17۔ 1998ء) — Page 585
خطبات طاہر جلد 17 585 خطبہ جمعہ 21 اگست 1998ء مہمان آئے خواہ وہ جلسہ کا موقع ہو یا کوئی اور موقع ہو اس کے ساتھ میز بانی کے ادب اختیار کرنا، محبت و بشاشت سے اس کے ساتھ پیش آنا اور مہمان نوازی کے لئے جو رسول اللہ صلی ا یہی ہم نے مدت مقرر فرمائی ہے اس مدت کے اندر اس کی مہمان نوازی کے سارے تقاضے پورے کرنا یہ طبعی خوشی سے ہونا چاہئے ، یہ تکلف سے نہیں ہونا چاہئے۔اور اگر یہ طبعی جوش ہو تو پھر آپ کو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانہ کی بھی وہ ساری باتیں یاد آ جائیں گی کہ آپ کس طرح مہمان نوازی کیا کرتے تھے۔دیکھنے والے کے لئے تکلیف ہوتی تھی لیکن آپ کو اس تکلیف میں ایک ایسا لذت کا احساس ملتا تھا جس میں آپ کی نظر خدا کی رضا پر پڑتی رہتی تھی اور عادتا جھکتے تھے ، عادتا مہمان نوازی کرتے تھے اور اس کے لطف اٹھاتے تھے۔بعض صحابہؓ کی روایت ہے کہ ہم نے دیکھا تو بہت تکلیف کی حالت میں سردی میں سکڑے ہوئے ایک کوٹ اور پر لیا ہوا اور کوئی بستر نہیں، کوئی آرام کا سامان نہیں۔اور جب انہوں نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام سے پوچھا تو مسکرا کر فرمایا کہ کوئی تکلیف نہیں مجھے بڑا آرام مل رہا ہے کیونکہ سب کچھ مہمانوں کے آرام کے لئے باہر بھیج چکے تھے۔اس بات میں آرام مل رہا تھا کہ مہمانوں کو آرام ہے تو اگر تکلیف ہو تو یہ کیفیت پیدا ہو ہی نہیں سکتی۔اگر انکساری گہری اور سچی نہ ہو تو ناممکن ہے کہ اس قسم کی تکلیف میں انسان مزہ اٹھا سکے۔تو اپنی عادت میں یہ انکساری داخل کریں جو زندگی بھر آپ کا ساتھ دے گی اور اس دُنیا ہی میں نہیں بلکہ اُس دُنیا میں بھی کام آئے گی کیونکہ یہی انکساری ہے جو درحقیقت انسان کو قرب الہی بخشتی ہے اور یہی انکساری ہے جس کے نتیجہ میں دُنیا کا سب سے بڑا انسان حضرت اقدس محمد مصطفی سال مالی تیم پیدا ہوئے یعنی پیدا ہوئے سے مراد ہے آپ ملی ایام کو وجود کی خلعت بخشی گئی یعنی جو وجود محمد رسول اللہ صلی ایم کے بیچ سے اٹھا ہے وہ وجود پیدا ہوا۔میری مراد پیدا ہونے سے بچے کی پیدائش نہیں بلکہ ہر انسان میں سے ایک تخلیق نو ہوا کرتی ہے۔اس تخلیق نو کی میں بات کرتا ہوں کہ آنحضور صلی ہم اپنی اسی انکساری کے نتیجہ میں پیدا ہوئے اور ایک بشر سے محمد رسول اللہ صلی یتیم بن گئے۔پس آپ کی بھی اپنی اپنی صلاحیتوں کے دائرے ہیں۔ان دائروں سے باہر تو آپ جانہیں سکتے مگر اگر انکساری کا حق ادا کریں اور آج کل انکساری سیکھنے کا بہت اچھا موقع ہے کیونکہ آج کل کے حالات میں تو میں جانتا ہوں کہ آپ کی انکساری آپ کو ضرور مزہ دیتی ہے اور لطف اٹھا رہے ہیں مگر یہ