خطبات طاہر (جلد 17۔ 1998ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page v of 970

خطبات طاہر (جلد 17۔ 1998ء) — Page v

3 ”جماعت احمدیہ کے نظام کو مکمل کرنے کے لئے اور آئندہ حسین سے حسین تر بنانے کے لئے اس سرخ کتاب کو رواج دینا اور اس تفصیل سے رواج دینا جس تفصیل سے میں نے بیان کیا ہے انتہائی ضروری ہے۔اس تعلق میں انفرادی طور پر بھی لوگ اس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں اپنے اپنے گھروں میں اگر ایک چھوٹی سی کتاب رکھ لیں اس میں عموماً آئے دن خرابیاں ہوتی رہتی ہیں۔مثلاً بچوں کو چوٹ لگ جاتی ہے اور بعض دفعہ چھوٹی سی غلطی سے بہت سخت چوٹ لگ جاتی ہے تو ان کا فرض ہے یعنی میں سمجھتا ہوں کہ ان پر جماعتی طور پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ جس طرح جماعت کی خرابیوں پر ہم نظر رکھتے ہیں کہ دوبارہ نہ آئیں وہ بھی ان خرابیوں پر نظر رکھیں تا کہ بے وجہ دوبارہ تکلیف میں مبتلا نہ ہوں۔“ (خطبہ جمعہ 7 اگست 1998ء) حضور انور نے امسال (1998ء) میں دیگر عمومی مضامین وقف جدید، نماز وروزہ کی اہمیت، جمعۃ الوداع، لیلۃ القدر، قرب الہی ، صحبت صالحین ، وقف کی اہمیت ،جلسہ سالانہ کے مہمانوں اور میز بانوں کو نصائح ، قول سدید، چندوں کی اہمیت، امانتوں کی حفاظت، قناعت شکر گزاری تبتل الی اللہ، ایثار، تربیت اولا د حیا، اور تحریک جدید جیسے عناوین پر معرکۃ الآراء خطبات ارشاد فرمائے۔خطبات طاہر جلد 17 کی تدوین کے لئے حضور کے خطبات مطبوعہ الفضل انٹرنیشنل اور مرکزی ویب سائٹ پر موجود ویڈیو خطبات سے استفادہ کیا گیا ہے۔تدوین کے دوران خطبات جمعہ میں ضروری اور اہم حوالہ جات دے دئے گئے ہیں۔اللہ تعالیٰ مربیان ادارہ طاہر فاؤنڈیشن اور اُن سب احباب کو جزائے خیر عطا فرمائے جنہوں نے کسی بھی رنگ میں جلد ہذا کی تیاری میں معاونت فرمائی۔فجزاهم الله احسن الجزاء خاکسار مظفر احمد ظفر چیئر مین طاہر فاؤنڈیشن