خطبات طاہر (جلد 17۔ 1998ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 482 of 970

خطبات طاہر (جلد 17۔ 1998ء) — Page 482

خطبات طاہر جلد 17 482 خطبہ جمعہ 10 جولائی 1998ء کے دوران بھی کسی شخص نے اس بات کو چھیڑنے کی کوشش کی ، بعض لوگوں کو شوق ہوتا ہے یہ دکھانے کا کہ ہم آپ کے زیادہ ہمدرد ہیں، تو اسی وقت میں ملاقات ختم کر دوں گا۔اگلی بات کہنے کی بھی اجازت نہیں دوں گا۔اس لئے اس آخری تنبیہ کو جو بہت ضروری تھی جو میں خطبہ میں بھول گیا تھا اب میں آپ کے سامنے کر رہا ہوں اور امید ہے کہ اس کے بعد اس قصہ کو آپ کلیۂ ختم اور کالعدم سمجھیں گے۔جزاکم اللہ۔السلام علیکم۔