خطبات طاہر (جلد 17۔ 1998ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 483 of 970

خطبات طاہر (جلد 17۔ 1998ء) — Page 483

خطبات طاہر جلد 17 483 خطبہ جمعہ 17 جولائی 1998ء ریا کاری اور بخل سے بچیں خدا کی راہ میں خرچ کریں صحابہ حضرت مسیح موعود کی انفاق فی سبیل اللہ کی مثالیں (خطبہ جمعہ فرمودہ 17 جولائی 1998ء بمقام بیت الفضل لندن) تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیات کریمہ کی تلاوت کی۔الَّذِينَ يَبْخَلُونَ وَيَأْمُرُونَ النَّاسَ بِالْبُخْلِ وَيَكْتُمُونَ مَا انْتَهُمُ اللَّهُ مِنْ فَضْلِهِ وَ اَعْتَدْنَا لِلْكَفِرِينَ عَذَابًا مُّهِينَانَ وَالَّذِينَ يُنْفِقُونَ أَمْوَالَهُمْ رئَاءَ النَّاسِ وَلَا يُؤْمِنُونَ بِاللهِ وَلَا بِالْيَوْمِ الْآخِرِ وَمَنْ يَكُنِ الشَّيْطَنُ لَهُ قَرِينًا فَسَاءَ قَدِيْنًا وَ مَا ذَا عَلَيْهِمْ لَوْ آمَنُوا بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ وَانْفَقُوا مِمَّا رَزَقَهُمُ اللهُ وَكَانَ اللهُ بِهِمْ عَلِيمًا (النساء: 38 تا40) * پھر فرمایا: ان آیات کی تلاوت کا مقصد یہ ہے کہ اس سے پہلے جو میں نے مالی قربانی کے تعلق میں خطبات دئے تھے ان میں جن گروہوں کا ذکر تھا اس آیت میں ان کے علاوہ ایک گروہ کا ذکر ہے لہذا اس آیت سے مضمون مکمل ہو جاتا ہے۔خدا کی راہ میں مالی قربانی سے ڈرنے والوں کی جتنی قسمیں پہلی آیات میں بیان ہوئی تھیں یہ قسمیں ان کے علاوہ ہیں اور میرے نزدیک خدا کی راہ میں مالی قربانی کرنے والوں کا مضمون ان ساری آیات کے دائرے کے اندر رہتا ہے۔پس میں نے سوچا کہ اب ان دو آیات کے اندر جو مضامین بیان ہوئے ہیں وہ بھی احباب کے سامنے کھول کر بیان کر دوں۔