خطبات طاہر (جلد 17۔ 1998ء) — Page 464
خطبات طاہر جلد 17 464 خطبہ جمعہ 3 جولائی 1998ء نہ کرو، وہ گندے لوگ ہیں۔اپنی حفاظت کرو ، اپنے دین کی حفاظت کرو تو یہی تالاب ان کے لئے رحمت کا موجب بن جائیں گے۔پس میں وقت کے لحاظ سے، چونکہ وقت پورا ہو چکا ہے، مزید کچھ کہنے کی بجائے اب آپ سب سے اجازت چاہتا ہوں۔ابھی ایک دو دن تک مجھے انشاء اللہ امریکہ سے واپس انگلستان کے لئے روانہ ہونا ہے۔عرض ہے کہ آپ دعا میں یادرکھیں۔جن مقاصد کے لئے میں آیا تھا اللہ تعالیٰ ان مقاصد کو پورا فرمائے اور میرے جانے کے بعد بھی میری باتیں باقی رہ جائیں جو دل پر گرفت کرنے والی ہوں۔پھر میں ہوں یا نہ ہوں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔اللہ آپ کے ساتھ ہو ، ہمیشہ آپ کا نگہبان ہو۔اس کے بعد اب میں آپ سے اجازت چاہتا ہوں۔