خطبات طاہر (جلد 17۔ 1998ء) — Page 452
خطبات طاہر جلد 17 452 خطبہ جمعہ 3 جولائی 1998ء الحيوةُ الدُّنْيَا إِلَّا مَتَاعُ الْغُرُورِ کہ جن کی یہ دنیا کی زندگی سوائے دھو کے کے کچھ بھی ان کے لئے نہیں رہے گی۔دھوکا بھی وہ جو عارضی ہے۔اسی مضمون کو اللہ تعالیٰ آگے ایک تنبیہ کی صورت میں ان لوگوں کے لئے پیش کرتا ہے۔فرمایا: يَايُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا قُوا أَنْفُسَكُمْ وَأَهْلِيكُمْ نَارًا اے لوگو! جو ایمان لائے ہو اپنے نفسوں کو اور اپنے اہل وعیال کو آگ سے بچاؤ۔وَقُودُهَا النَّاسُ وَالْحِجَارَةُ اس آگ سے بچاؤ جس کا ایندھن انسان ہوں گے اور پتھر ہوں گے۔انسان سے مراد تو سب سمجھتے ہیں۔جہنم کے اندر پتھر ڈالنے سے پتھر کو تو کوئی سزا نہیں ملتی ، پتھر سے مراد وہ سخت دل لوگ ہیں جن پر کوئی نصیحت اثر نہیں کیا کرتی۔وہ پتھر جو خدا کے تصور کے ساتھ پارہ پارہ نہیں ہوتے جبکہ بعض پتھر ایسے بھی ہیں جن کو قرآن کریم نے اس رنگ میں پیش کیا ہے کہ جب اللہ تعالیٰ کی آیات پڑھی جاتی ہیں تو پتھر ٹکڑے ٹکڑے ہو کے، ریزہ ریزہ ہو کے گر جاتے ہیں مگر یہ پتھر وہ ہیں جن پر اللہ کی آیات پڑھی جائیں تو ان پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔ان کے لئے فرما یا عَلَيْهَا مَلَئِكَةٌ غِلَاظٌ شِدَادٌ لَا يَعْصُونَ اللَّهَ مَا أَمَرَهُمْ ایسی جہنم پر ایسے خدا کے فرشتے مقرر ہوں گے جو بہت شدید ہوں گے یعنی ان کی پکڑ سے کوئی باہر نہیں نکل سکتا۔غلاظ شداد لا يَعْصُونَ اللہ کہ وہ غلاظ بھی ہیں اور یشداڈ بھی ہیں۔غلیظ اس چیز کو کہتے ہیں جو آپس میں اتنی سختی سے جڑی ہوئی ہو کہ اس کو پار کرنے کی کوئی صورت ہی نہ ہو۔تو ان کی پکڑ بہت سخت ہوگی اور کسی کو بچنے کی راہ نہیں ہوگی اور شداد ہوں گے اس لئے کہ لَا يَعْصُونَ اللهَ مَا أَمَرَهُم وہ شدید ہوں گے اپنے دل کی سختی کی وجہ سے نہیں بلکہ ان کو بنایا ایسا گیا ہے کہ اللہ نے جوان کو حکم دیا وہ انہوں نے ضرور پورا کرنا ہے اس کو پورا کئے بغیر ان میں یہ صلاحیت ہی نہیں کہ اس سے ہٹ سکیں کسی اور طرف رخ کر سکیں۔جیسا کہ فرمایا وَ يَفْعَلُونَ مَا يُؤْمَرُونَ وہ وہی کرتے ہیں جس کا حکم دیا جاتا ہے۔يَايُّهَا الَّذِيْنَ كَفَرُوا لَا تَعْتَذِرُوا اليَوم - اے وہ لوگو جنہوں نے کفر کیا۔آج کے دن کوئی عذر پیش نہ کرو کیونکہ عذر کا وقت گزر چکا ہے۔إِنَّمَا تُجْزَوْنَ مَا كُنْتُمْ تَعْمَلُونَ۔(التحریم: 7، 8 ) یقینا تمہیں اسی چیز کی جزا دی جا رہی ہے جو تم کیا کرتے تھے۔اس کے بعد ایک اور سورۃ المنافقون کی یہ آیت آپ کے لئے قابل توجہ ہے۔یايُّهَا الَّذِينَ امَنُوا لَا تُلْهِكُمْ اَمْوَالُكُمْ وَ لَا اَوْلَادُكُمْ عَنْ ذِكْرِ اللَّهِ ۚ وَ مَنْ يَفْعَلْ ذَلِكَ فَأُولَبِكَ هُمُ