خطبات طاہر (جلد 17۔ 1998ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 434 of 970

خطبات طاہر (جلد 17۔ 1998ء) — Page 434

خطبات طاہر جلد 17 434 خطبہ جمعہ 26 جون 1998ء اب یہ تو مراد نہیں ہے کہ ہر خرچ کرنے والے کے لئے فرشتے دعائیں کرتے ہیں۔مراد وہی لوگ ہیں جن کا میں ذکر کر چکا ہوں کہ جن کو خدا کی راہ میں خرچ کرنا چاہئے اور دل کھول کر خرچ کرتے ہیں۔ایک کہتا ہے اے اللہ خرچ کرنے والے سخی کو اور دے اور اس کے نقش قدم پر چلنے والے اور پیدا کر۔ظاہر ہے کہ یہاں تک صرف نیک لوگ مراد ہیں اور یہ بھی ظاہر ہے کہ ایسے نیک لوگوں کی مثال پر آہستہ آہستہ خدمت کرنے والے پیدا ہوتے رہتے ہیں اور جو پیدا ہوتے ہیں ان کے متعلق الہی تقدیر ہے اور اس کے فرشتے مامور ہیں کہ ان کے لئے دعائیں کریں اور ان جیسے خدمت گار اور پیدا کرنے کے سامان پیدا کریں اور یہ بات میرے وسیع تجربہ میں ہے۔ہمیشہ خدمت دین کی خاطر دل کھولنے والوں کے ساتھ ویسے ہی لوگ اور پیدا ہوتے رہتے ہیں جو نہ صرف اموال خرچ کرنے میں تردد نہیں کرتے بلکہ وقت خرچ کرنے میں تردد نہیں کرتے۔انہی کی طرح نیک بنتے چلے جاتے ہیں اور یہ وہ سلسلہ کی اہم ضرورت ہے جسے ہمیں پورا کرنا چاہئے۔اس وقت کثرت کے ساتھ خدا کی راہ میں تقویٰ شعار خرچ کرنے والے چاہئیں جن کو اللہ کی تقدیر برکت دے، جن کے اپنے اموال میں بھی برکت پڑے لیکن ان کے ساتھیوں میں بھی برکت پڑے اور ان کے نیک اعمال میں برکت پڑے۔اس طرح جماعت کو ہر قسم کے خدمت گار مہیا ہونے شروع ہو جائیں اور ایسا ہو رہا ہے۔میں چاہتا ہوں کہ اور بھی ہو اور امریکہ کی جماعتیں بھی اس سے فائدہ اٹھا ئیں۔دوسرا کہتا ہے اے اللہ روک رکھنے والے کنجوس کو ہلا کت دے۔اس کا مال و متاع بربادکر“ (صحيح البخاری، کتاب الزكاة، باب قول الله تعالى فاما من أعطى والقى ، حدیث نمبر :1442) اب یہ دعا تو عام دنیا دار روک رکھنے والے کے حق میں کبھی بھی نہیں ہوتی۔بالکل ظاہر ہے کہ جو خدا کے بندے بنے ہوئے ہیں جن کا فرض تھا کہ خدا کی راہ میں کھل کر خرچ کریں وہ اگر خسیس ہوں اور خرچ کرنے کی توفیق نہ ہو تو یاد رکھیں فرشتوں کی بددعا ان پر پڑتی ہے اور فرشتہ عرض کرتا ہے اس کو ہلاکت دے اور اس کے مال و متاع کو برباد کر۔اب ایسے مال و متاع برباد ہوتے ہوئے بھی ہم نے کئی طرح دیکھے ہیں۔میرے علم میں ایسے لوگ ہیں جن کی تفصیل میں جانے کا کوئی سوال ہی نہیں پیدا ہوتا، ان کا نام بتانے کا کوئی سوال نہیں پیدا ہوتا لیکن ایک کیٹیگری (Category) ہے، ایک کلاس ہے،