خطبات طاہر (جلد 17۔ 1998ء) — Page 411
خطبات طاہر جلد 17 411 خطبہ جمعہ 19 جون 1998ء حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ارشادات کی روشنی میں قرآن کریم میں موجود احکامات و نواہی کی تفصیل (خطبہ جمعہ فرمودہ 19 جون 1998 ء بمقام بیت الرحمن واشنگٹن امریکہ ) تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیت کریمہ کی تلاوت کی : اِنَّ اللهَ يَأْمُرُ بِالْعَدْلِ وَالْإِحْسَانِ وَابْتَائِي ذِي الْقُرْبَى وَيَنْهَى عَنِ الْفَحْشَاءِ وَالْمُنْكَرِ وَالْبَغْيِ يَعِظُكُمْ لَعَلَّكُمْ تَذَكَّرُونَ (النحل: 91) پھر فرمایا: ج آج اس آیت کا انتخاب میں نے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے بعض استنباط کی وجہ سے کیا ہے جن کی بنیادزیادہ تر اسی آیت پر ہے۔کچھ عرصہ سے لوگ یہ سوال بھیج رہے ہیں یعنی مسلسل نہیں مگر کبھی کبھی بھیج دیتے ہیں کہ قرآن کریم کے احکامات اور نواہی ہیں کتنے ؟ وہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے حوالے سے یہ بھی لکھتے ہیں کہ بعض جگہ دو تین کا ہی ذکر ہے بعض جگہ پانچ سو کا ذکر ہے بعض جگہ سات سو کا ذکر ہے بعض جگہ ہزار ہا کا ذکر ہے تو کل احکامات ہیں کتنے اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے مختلف مواقع پر ان کی مختلف تعداد کیوں بیان فرمائی ہے؟ پس اس پہلو سے میں نے تمام اقتباسات کو اکٹھے کر کے آغاز سے جس میں ایک دو احکامات کا ذکر ہے، پھر آگے اس کو بڑھا کر ان احکامات کی بات کی ہے جو پانچ سو یا سات سو تک جا پہنچتے ہیں پھر آخر پر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا وہ اقتباس رکھا ہے جس میں آپ فرماتے ہیں کہ ہزار ہا ہیں