خطبات طاہر (جلد 17۔ 1998ء) — Page 377
خطبات طاہر جلد 17 377 خطبہ جمعہ 5 جون 1998ء حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کے ارشادات کی روشنی میں وَ يَفْعَلُونَ مَا يُؤْمَرُونَ کی تشریح ( خطبه جمعه فرموده 5 جون 1998ء بمقام بیت الفضل لندن ) تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیت کریمہ کی تلاوت کی : يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا قُوا أَنْفُسَكُمْ وَ اَهْلِيكُمْ نَارًا وَقُودُهَا النَّاسُ وَ الْحِجَارَةُ عَلَيْهَا مَلَئِكَةٌ غِلَاظٌ شِدَادٌ لَا يَعْصُونَ اللَّهَ مَا أَمَرَهُمْ وَ يَفْعَلُونَ مَا يُؤْمَرُونَ ۔ پھر فرمایا: (التحريم:7) یہ سورۃ تحریم کی ساتویں آیت ہے جس کی میں نے تلاوت کی ہے اس کا جو ترجمہ تفسیر صغیر میں درج ہے وہ یہ ہے کہ : اے مومنو! اپنے اہل کو بھی اور اپنی جانوں کو بھی دوزخ سے بچاؤ جس کا ایندھن خاص لوگ ( یعنی کافر ) ہوں گے اور اسی طرح پتھر ( جن سے بہت بنے ) اس (دوزخ) پر ایسے ملائکہ مقرر ہیں جو کسی کی منت سماجت سننے والے نہیں بلکہ اپنے فرض کے ادا کرنے میں بڑے سخت ہیں اور اللہ نے ان کو جو حکم دیا ہے اس کی وہ نافرمانی نہیں کرتے اور جو کچھ کہا جاتا ہے وہی کرتے ہیں ۔ ( سورۃ التحریم ، آیت نمبر : 7 ترجمه از تفسیر صغیر بیان فرمودہ حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد)