خطبات طاہر (جلد 17۔ 1998ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 376 of 970

خطبات طاہر (جلد 17۔ 1998ء) — Page 376

خطبات طاہر جلد 17 376 خطبہ جمعہ 29 مئی 1998ء خبریں دینے والوں کو پہچان لیں کہ یہ دجال کا ایک بازو ہے اور اس بازو سے دجال رائے عامہ کو ہموار کرنے کا بہت بڑا کام لے رہا ہے۔پس میں چاہتا ہوں کہ جماعت احمد یہ تو وہ ہو جس کو دجال کا دھواں تک بھی نہ پہنچے اور اس دنیا میں اگر آپ نہیں تو پھر کوئی بھی نہیں جو دجال کے اثر سے پاک ہے۔سارے کے سارے دجال کے دائرے کے نیچے ہیں۔پس میں اُمید رکھتا ہوں اور دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ ہمیں یہ تو فیق عطا فر مائے گا۔اس کے لئے محنت کی ضرورت ہے، ترڈد کی ضرورت ہے ، دلوں کوٹٹولنے کی ضرورت ہے۔اور دعائیں جہاں دوسروں کے لئے مانگیں وہاں اپنے دل کے لئے بھی مانگیں۔بھکاری بن جائیں خدا کے حضور کہ اے خدا! ہم وہ دل چاہتے ہیں جو تجھے پسند ہو مگر بہت مشکل کام ہے۔تو یہ دل ہمیں عطا فرمائے تو دل عطا ہوں گے۔تو اگر یہ دل ہمیں عطا نہ فرمائے تو ہم دنیا کے دلوں کو کیسے بدلیں گے۔پس اس عاجزانہ اقرار کے ساتھ آگے بڑھیں۔اللہ تعالیٰ ہمیں توفیق عطا فرمائے کہ دنیا کے ہر ملک کی خدمت کر سکیں۔ہر ملک کا احمدی اپنے ملک کا وفادار ہو اور ہر ملک کے احمدی کی وفاداری کسی دوسرے ملک کے خلاف نہ ہو۔خدا کے ساتھ وفاداری ہو اور اپنے ملک کے باشندوں کے حق میں وہ وفاداری کام کر رہی ہو۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے۔آمین