خطبات طاہر (جلد 17۔ 1998ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 343 of 970

خطبات طاہر (جلد 17۔ 1998ء) — Page 343

خطبات طاہر جلد 17 343 خطبہ جمعہ 22 مئی 1998ء جولوگ خدا کی خاطر تنگی میں خرچ کرتے ہیں اللہ تعالی کبھی ان کا ہاتھ تنگ نہیں رہنے دیتا (خطبہ جمعہ فرمودہ 22 مئی 1998ء بمقام با دکر وٹس ناخ۔جرمنی ) ج تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیت کریمہ کی تلاوت کی: هانتُم هُؤُلَاءِ تُدْعَوْنَ لِتُنْفِقُوا فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَمِنْكُمْ مَنْ يَبْخَلُ وَمَنْ يبْخَلُ فَإِنَّمَا يَبْخَلُ عَنْ نَفْسِهِ وَ اللهُ الْغَنِيُّ وَ انْتُمُ الْفُقَرَاءُ ۚ وَإِن تَتَوَلَّوا يَسْتَبْدِلُ قَوْمًا غَيْرَ كُمْ ثُمَّ لَا يَكُونُوا أَمْثَالَكُمْ پھر فرمایا: (محمد:39) آج اس خطبہ سے مجلس خدام الاحمدیہ جرمنی کے انیسویں سالانہ اجتماع کا آغاز ہورہا ہے مگر خطبہ میں جو مضمون میں آپ کے سامنے رکھ رہا ہوں اس کا صرف خدام سے تعلق نہیں، نہ ہی محض جماعت جرمنی سے ہے بلکہ اس خطبہ کے مضمون کا تعلق تمام دنیا کی جماعتوں کے ساتھ ہے۔اس لئے جہاں مالی تحریک کے متعلق میں زور دوں وہاں غلط فہمی سے یہ نہ سمجھیں کہ جماعت جرمنی مخاطب ہے، جماعت جرمنی کے بعض افراد بھی مخاطب ہو سکتے ہیں مگر جماعت جرمنی کی اکثریت سے مجھے مالی قربانی کے متعلق کوئی شکوہ نہیں۔وہ لوگ جو سمجھتے ہیں کہ وہ بھی مخاطب ہیں ان کو بہر حال اپنے نفوس میں غور کرنا چاہئے اور دیکھنا چاہئے کہ کس حد تک وہ اسلام کی مالی قربانی کی تحریک کے مطابق پورے اترتے ہیں۔پس معین طور پر نہ میں خدام کی بات کر رہا ہوں ، نہ انصار کی، نہ لجنات کی، سب ہی