خطبات طاہر (جلد 17۔ 1998ء) — Page 289
خطبات طاہر جلد 17 289 خطبہ جمعہ 1 مئی 1998ء نیک کی صحبت اپنے اندر ایک غلبہ رکھتی ہے ذکر الہی کی مجالس کی طرف بھی رجوع کیا کریں (خطبہ جمعہ فرموده 1 مئی 1998ء بمقام بیت السلام برسلز بیلجیم) تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیت کریمہ کی تلاوت کی : يَايُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللَّهَ وَكُونُوا مَعَ الصَّدِقِينَ پھر فرمایا: اس کا ترجمہ یہ ہے کہ : (التوبة:119) ”اے مومنو! اللہ کا تقویٰ اختیار کرو اور صادقوں کی جماعت کے ساتھ شامل ہو جاؤ۔“ اس آیت کے مضمون کو چھیڑنے سے پہلے میں یہ اعلان کرنا چاہتا ہوں کہ آج چار بجے جماعت احمد یہ جرمنی کی 17ویں مجلس شوریٰ ہمبرگ میں منعقد ہو رہی ہے جو انشاء اللہ تین دن جاری رہے گی اور ان کی یہ خواہش تھی کہ میں ان کی مجلس شوری کو بھی اسی بیلجیئم کے اجلاس میں شامل سمجھ کر ان سے بھی مخاطب ہوں۔اسی طرح جماعت احمد یہ سویڈن کی مجلس شوریٰ بھی آج ہی منعقد ہو رہی ہے اور ان کی خواہش تھی کہ اگر ہمیں مخاطب نہ کر سکیں تو کم از کم ہمارا نام ضرور لے دیں تاکہ ساری دنیا میں ہمارے لئے دعا ہو جائے اور انشاء اللہ مجلس شوری آپ کی پہلی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ہی بہترین روایات کے مطابق منائی جائے گی۔جماعت احمدیہ میں مجلس شوری کا نظام اب بڑھتا اور پھیلتا چلا جارہا ہے اور میری کوشش یہی ہے کہ اس شوری کے نظام کو پرانی مرکزی روایات کے مطابق کروں اور یہ نہ ہو کہ