خطبات طاہر (جلد 17۔ 1998ء) — Page 180
خطبات طاہر جلد 17 180 خطبہ جمعہ 13 مارچ1998ء بد عادت کا مبتلا ہو۔( یہ ہو نہیں سکتا اس کی نظر میں ہو اور اس کو چرالے ) مگر اس وقت اس کی ساری قوتوں اور طاقتوں پر ایک موت وارد ہو جائے گی۔“ مرنا جس کا ذکر پہلے گزر چکا ہے اس کی تشریح ہے کہ مرنے سے یہ مراد نہیں ہے بالکل مرمٹو۔مرنے سے یہ مراد ہے کہ حاکم وقت یعنی اللہ تعالیٰ کی نظر میں ہوتے ہوئے تم ایسی جرات نہ کرو کہ گویا اس کا سامان چرا رہے ہو اور خدا کی مرضی کے خلاف عمل کی جسارت میں تمہارے اوپر ایک موت طاری ہوگئی۔جیسے وہ بدکار، چور اچکا مُردے کی طرح کھڑا رہے گا۔مجال ہے اس کی ، جو ہاتھ بڑھا کر مالک کی نظر میں رہتے ہوئے اسکا کوئی سامان چرائے۔”موت وارد ہو جائے گی اور اسے ہرگز ( یہ ) جرأت نہ ہو سکے گی اور اس طرح پر وہ اس چوری سے ضرور بچ جائے گا۔اسی طرح پر ہر قسم کے خطا کاروں اور شریروں کا حال ہے کہ جب انہیں ایسی قوت کا پورا علم ہو جاتا ہے جو اُن کی اس شرارت پر سزا دینے کے لئے قادر ہے تو وہ جذبات ان کے دب جاتے ہیں۔یہی سچا طریق گناہ سے بچنے کا ہے۔“ اگر کوئی معصوم بچی اکیلی جا رہی ہو، اندھیرا ہو، کوئی دیکھ نہ رہا ہو، ایک بد بخت اس پر ہاتھ اٹھانے کی جسارت کر سکتا ہے لیکن اگر ایک قوی ہیکل، مضبوط مرد اس کے ساتھ چل رہا ہو جس کے مقابل پر اس کی کوئی حیثیت نہ ہو تو اتنی شرافت سے وہ نظریں نیچی کر کے گزرے گا کہ قوی ہیکل انسان کو وہم بھی نہیں ہو گا کہ اس کا کوئی بد ارادہ ہے۔نہایت مسکین بن جائے گا چال میں نرمی آ جائے گی۔ذرا بچ کے، پہلو بچا کے جائے گا۔وہ لطیفہ میں نے اُردو کلاس میں تو بتایا تھا لیکن یہاں پتا نہیں سنایا ہے کہ نہیں۔ایک شخص نے اپنے اوپر کی منزل سے کچھ کیچڑ نیچے پھینک دیا۔ایک گزرتے ہوئے آدمی کے اوپر جا پڑا۔اس نے بڑے غصہ سے للکار کر کہا بد بخت دیکھتا نہیں کون نیچے جا رہا ہے۔تیری یہ مجال کہ مجھ پر کیچڑ پھینکا ہے۔آؤنہ ذرا باہر میں تیرا حال کروں۔اوپر سے جو آدمی آیا وہ بڑا قوی ہیکل، مضبوط پہلوان، اس کی آنکھوں سے شرارے نکل رہے تھے۔اس کو دیکھتے ہی کہا فرمائیے آپ نے پھینکا تھا نا۔یہ عاجز بندہ حاضر ہے کچھ اور بھی پھینکیں ، اور بھی لطف اٹھا ئیں۔اب یہ جو رویہ ہے یہ قوی ہیکل کو دیکھنے کے بعد پیدا ہوا ہے۔تو اگر کوئی انسان کسی طاقتور وجود کی موجودگی کا احساس کرے تو اس کے گناہ کی شوخی اسی طرح مٹ جائے گی جیسے اس کیچڑ میں بھرے ہوئے انسان کی مٹ گئی تھی لیکن اللہ تعالیٰ تو کیچڑ