خطبات طاہر (جلد 17۔ 1998ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 131 of 970

خطبات طاہر (جلد 17۔ 1998ء) — Page 131

خطبات طاہر جلد 17 131 خطبہ جمعہ 27 فروری1998ء سے ذکر چل رہا ہے لیکن اگلی آیت میں فرمایا: حلا تمد هؤُلَاءِ وَهُؤُلَاءِ مِنْ عَطَاءِ رَبِّكَ ہم ان میں سے ہر ایک کو مدد دیتے ہیں ان کو بھی اور اُن کو بھی۔یہ اِن اور اُن کون لوگ ہیں؟ اس کی تفصیل انگلی آیت میں نظر آتی ہے جس میں فرمایا گیا کہ دیکھ ہم نے ان میں سے بعض کو بعض دوسروں پر فضیلت دی ہے۔پس جو بھی آخرت کی کوشش کرنے والے ہیں ان میں ایک گروہ نسبتا کم فیض یافتہ دکھائی دیتا ہے یعنی خدا تعالیٰ جن کو رزق عطا فرماتا ہے ان میں سے ان کو روحانی، ذہنی اور جسمانی اور مالی رزق نسبتاً کم عطا ہوتا ہے اور کچھ ایسے لوگ بھی ہوتے ہیں جن کو ایک دوسرے پر فضیلتیں عطا کی جاتی ہیں۔تو فر ما یا یہ دونوں گروہ ایسے ہیں جن کی ہم مدد کرتے ہیں یا ان دونوں گروہوں کی ہم مدد کریں گے اگر یہ خدا کی راہ میں جدو جہد کریں اور آخرت کو اپنا لیں اور اسی کی کوشش کریں تو اس راہ کی مشکلات اللہ کی مدد سے دور کی جاسکتی ہیں اور جب تک اللہ تعالیٰ کی مدد حاصل نہ ہو یہ مشکلات دور نہیں ہوسکتیں۔چنانچہ انظُرُ كَيْفَ فَضَّلْنَا بَعْضَهُمْ عَلَى بَعْضٍ میں ایک اشارہ یہ بھی ہے کہ دنیا کے دو گروہ ہوتے ہیں ایک وہ جن کو خدا فضیلت دیتا ہے اور دوسرے جن پر ان کو فضیلت دیتا ہے اور یہ دوسرے گروہ اور پہلے گروہ دُنیا میں جب ایک دوسرے سے ٹکراتے ہیں تو اس کے نتیجہ میں بدیاں بھی پیدا ہوتی ہیں اور ان بدیوں کے شر سے بچنے کے لئے بھی دعا ہی ہے جو مددگار ہے اس کے سوا انسان کو ان سے بچنے کی ذاتی اہلیت نہیں ہے۔یہ زیادہ تفصیلی مضامین ہیں۔ان کی بحث کو چھوڑتا ہوں اور یہ عرض کرنا چاہتا ہوں کہ اس دور میں جماعت کی تربیت میں میں نے ان آیات کو بہت ہی اہم اور راہنما پایا ہے اور آگے جب میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ و السلام کے اقتباسات آپ کے سامنے پڑھوں گا تو اُن کا اِن کے ساتھ گہرا تعلق دکھائی دینے لگے گا۔اس تمہید کے بعد میں اب جماعت سویڈن کا ذکر کرنا چاہتا ہوں۔پہلے ہلکے اشاروں کنایوں میں میں نے ان کی باتیں کیں پھر پچھلے خطبہ میں کھل کر ان کی باتیں کیں اور چونکہ میری نیت خالصہ آخرت کی نیت تھی اور اللہ جانتا ہے کہ اس سلسلہ میں جس قدر بھی دعا میں ممکن تھیں میں ساتھ کرتا رہا اس لئے میں گواہ ہوں اس بات کا فَأُولَبِكَ كَانَ سَعْيُهُمْ مَشْكُورًا کہ ایسے لوگ جو آخرت کی نیت رکھ کر کوشش کرتے ہیں اللہ تعالیٰ ضرور ان کی مدد فرماتا ہے اور ان کی کوششیں رائیگاں نہیں جاتیں۔آج میں اس کی گواہی کے طور پر یہ اعلان آپ کے سامنے کر رہا ہوں کہ سویڈن کے اکثر وہ خاندان