خطبات طاہر (جلد 17۔ 1998ء) — Page 1
خطبات طاہر جلد 17 1 خطبہ جمعہ 2 جنوری 1998ء وقف جدید کو آئندہ نسلوں کو سنبھالنے کیلئے استعمال کریں وقف جدید کے تینتالیسویں (43) سال کا اعلان (خطبہ جمعہ فرموده 2 جنوری 1998ء بمقام بیت الفضل لندن) تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیات کریمہ کی تلاوت فرمائی: له مُلْكُ السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ وَ إِلَى اللهِ تُرْجَعُ الْأُمُورُ يُولِجُ الَّيْلَ فِي النَّهَارِ وَيُولِجُ النَّهَارِ فِي الَّيْلِ وَهُوَ عَلِيمٌ بِذَاتِ الصُّدُورِ أَمِنُوا b b بِاللهِ وَرَسُولِهِ وَ أَنْفِقُوا مِمَّا جَعَلَكُمْ مُّسْتَخْلَفِينَ فِيْهِ ۖ فَالَّذِينَ آمَنُوا مِنْكُمْ وَأَنْفَقُوا لَهُمْ أَجْرُ كَبِيرُه پھر فرمایا: (الحديد: 6 تا 8) آج خدا تعالیٰ کے فضل کے ساتھ وقف جدید کے سالِ نو کا آغاز ہوگا اور پرانی روایات کے مطابق جنوری کے پہلے جمعہ میں ہمیشہ تو نہیں مگر اکثر وقف جدید کا اعلان کیا جاتا ہے۔اس اعلان سے پہلے میں ایک دوامور ویسے ضمناً عرض کر رہا ہوں کہ یہاں جمعہ پر آتے ہوئے رستہ میں صَلِّ عَلَى نَبِيِّنَا، صَلِّ عَلَى مُحمد کا ورد MTA پر ہو رہا تھا اور اس پر میرا دل حمد سے بھر گیا کہ ظالموں نے کوشش کی تھی کہ جماعت احمدیہ لہ جماعت احمدیہ کو صل علی کے ورد سے ربوہ میں محروم کر دیں، چھوٹے چھوٹے بچوں کو قید کیا اور پکڑا گیا کہ تم صلِ علی کا درد نہ کرو ، آج ساری دُنیا صَلِّ عَلی کے ورد سے گونج رہی ہے اور کسی کی مجال نہیں کہ اس کے رستہ میں حائل ہو سکے۔پس یہ اللہ تعالیٰ کا بہت بڑا احسان ہے جسے ہمیں