خطبات طاہر (جلد 17۔ 1998ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 110 of 970

خطبات طاہر (جلد 17۔ 1998ء) — Page 110

خطبات طاہر جلد 17 110 خطبہ جمعہ 13 فروری1998ء وہ جھوٹی نہیں ہو سکتی ، تمہارا نفس جھوٹا ہو سکتا ہے۔ایک موقع پر شہد کے استعمال کی بات تھی۔ایک مریض کو پیٹ میں تکلیف تھی آنحضرت ملا لی تم نے شہد تجویز کیا اور وہ آیا کہ میں تو ابھی تک ویسا ہی ہوں۔آپ مسلی ہم نے فرمایا اور شہد پیو۔پھر آیا آپ صلی الہ وسلم نے فرمایا اور شہد پیو اور فرمایا کہ دیکھو تمہارا پیٹ جھوٹا ہو سکتا ہے مگر اللہ کا کلام جھوٹا نہیں ہوسکتا۔شہد میں ضرور شفاء ہے اور اسی طرح شہد بار بار پینے سے وہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے بالکل شفایاب ہو گیا۔(صحیح بخاری، کتاب الطب، باب الدواء بالعسل ،حدیث نمبر : 5684) تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے جو ذکر فرمایا ہے وہ ان ایمان کی نشانیوں کا ذکر ہے جو لا ریب کتاب میں ہیں۔جھوٹ اس کتاب میں داخل ہی نہیں ہوسکتا۔وہ ساری نشانیاں سچی ہیں۔ان نشانیوں کو اپنے اندر تلاش کرو۔اگر ساری نشانیاں آپ میں مل گئیں تو آپ گو یا رسول اللہ صلی ا یہ تم کا عکس بن جائیں گے کیونکہ آپ سی ایم کی ذات کی تعریف میں حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے فرمایا تھا: "كَانَ خُلُقُهُ القُرآن۔(مسند احمد بن حنبل، مسند المكثرين من الصحابة، حديث نمبر: 24601) آپ صلی ا ستم کا خلق تو قرآن تھا۔تو کس طرح حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام چھوٹی چھوٹی ، سادہ ساده، پیاری پیاری نصیحتوں سے کتنے عظیم مضمون کی طرف آپ کو لے جاتے ہیں۔ایسا مضمون جو ساری زندگی پہ حاوی ہو جاتا ہے اور انسان کو پتا بھی نہیں لگتا کہ کس طرف بلایا جارہا ہوں ورنہ شاید ڈر جاتا پہلے ہی رک جاتا، تھوڑا تھوڑا کر کے آگے قدم بڑھایا جا رہا ہے۔پاس پہنچتا ہے انسان کہتا ہے اوہو میں تو ہر طرف سے گھیرے میں آگیا، اب تو مجال نہیں کہ ان باتوں کو نظر انداز کر سکوں۔پس یہاں سے انشاء اللہ اگلے خطبہ کا مضمون شروع ہوگا سوائے اس کے کہ کچھ اور باتیں ایسی ہو جائیں جن کا بیچ میں ذکر کرنا ضروری ہوا کرتا ہے۔میں اُمید رکھتا ہوں کہ اس طرح حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کی چھوٹی چھوٹی پیاری نصیحتوں کے نتیجہ میں جماعت بڑی بنتی چلی جائے گی۔انشاء اللہ۔