خطبات طاہر (جلد 17۔ 1998ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 105 of 970

خطبات طاہر (جلد 17۔ 1998ء) — Page 105

خطبات طاہر جلد 17 105 خطبہ جمعہ 13 فروری1998ء اس دور میں بھی جبکہ تمہارے لئے اللہ نے ایک امام مقررفرما دیا ہے یعنی حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام۔اگر وہی محویت اور وہی اطاعت میں گمشدگی پیدا نہ ہوئی تو پھر تم سچے مریدوں میں داخل نہیں ہو سکتے۔اطاعت میں گمشدگی یہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا اپنا محاورہ ہے، بہت ہی پیارا۔سچی اطاعت میں انسان گم ضرور ہوتا ہے اس ذات میں گم ہو جاتا ہے جس کی اطاعت کی جاتی ہے اس کے مقابل پر کچھ بھی باقی نہیں رہتا، اپنے نفس کو مٹادیتا ہے۔جیسا کہ دو مصوروں کا امتحان لیا گیا تھا اس میں جو مضمون ہے وہ اسی محویت اور گمشدگی سے تعلق رکھتا ہے۔دومصور اس بات کے دعویدار تھے کہ ہم سے بہتر مصور اور نہیں ملے گا۔ایک بادشاہ نے ان کو امتحان کے لئے بلایا اور کہا کہ ابھی دیکھ لیتے ہیں۔مطلب یہ ہے کہ آؤ تم دونوں کا امتحان کرتے ہیں۔ایک بڑے ہال میں ایک پردہ بیچ میں کھینچ دیا گیا اور ایک طرف ایک مصور کو بٹھا دیا دوسری طرف دوسرے مصور کو معین وقت دے دیا گیا تین چار جتنے بھی مہینے آپس میں طے ہوئے اور ان کو ان کی ضروریات مہیا کی جاتی رہیں۔مگر اندر جانے کی کسی کو اجازت نہیں تھی۔دروازہ کھٹکھٹا کر ان کو بتا دیا جا تا تھا بتا ئمیں کیا چیز چاہئے وہ مہیا کر دی جاتی تھی۔آخر جب امتحان کا وقت پورا ہوا تو اتنی خوبصورت منظر کشی تھی کہ آنکھیں اس سے الگ نہیں ہوتی تھیں۔اتنی تفصیل سے حسین نظارے دکھائے گئے تھے کہ یوں معلوم ہوتا تھا جیسے قدرت سامنے آکھڑی ہو۔ہر شخص عش عش کر اٹھا۔واہ واہ۔مصوری اس کو کہتے ہیں۔دوسرے مصور سے پوچھا گیا کہ آؤ ہم اب تمہارے کمرے میں داخل ہوتے ہیں۔اس نے کہا نہیں میری ایک شرط ہے کہ حجاب جو بیچ میں ہے اس کو اٹھا لیا جائے۔چنانچہ جب حجاب اٹھایا گیا تو بعینہ وہی تصویر جو اس دیوار پر تھی وہ اُس دیوار پر دکھائی دینے لگی کیونکہ اس مصور نے سوائے دیوار کو منتقل کرنے کے اور کوئی کام نہیں کیا تھا۔اتنا چھکا یا، اتنا چمکایا کہ درمیان سے شیشہ اٹھ گیا یعنی شیشہ کی بھی کوئی نہ کوئی جھلک دکھائی دیتی ہے مگر اس دیوار کے پردے کی کوئی جھلک دکھائی نہیں دیتی تھی۔کچھ دیر کے لئے تو وہ مبہوت ہو گئے کہ یہ کیا بات ہوئی ہے اور پھر بے اختیار دل سے واہ واہ اٹھی۔اس کہانی میں جس پر دے کا ذکر ہے وہ پردہ اٹھانا ہوگا اس کے بغیر وہ محویت نہیں ہو سکتی جس کا میں نے ذکر کیا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرما رہے ہیں کہ اطاعت میں گمشدگی۔وہ دیوار جس کا عکس بننا چاہتی تھی اس میں گم ہو گئی اور بیچ کا