خطبات طاہر (جلد 17۔ 1998ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 91 of 970

خطبات طاہر (جلد 17۔ 1998ء) — Page 91

خطبات طاہر جلد 17 91 خطبہ جمعہ 6 فروری1998ء نصیحت کو آپ غلط نہ سمجھ بیٹھیں آپ نے سارے معاملہ کی انتہائی تفصیل آپ کے سامنے رکھ دی ہے۔ایک بھی ٹھوکر کی گنجائش باقی نہیں چھوڑی۔پس اللہ کا بہت بڑا احسان ہے کہ آنحضرت صلی الیتیم کی دعاؤں سے ہمیں وہ امام نصیب ہو گیا جو بعینہ آنحضرت صلی یتیم کے نقش قدم پر چل رہا ہے اور خطرات کی اس دُنیا میں ہمیں ہر ٹھوکر سے بچانے کے لئے بے انتہا کوشش کر رہا ہے۔تمام تحریر میں آپ کی اسی لئے وقف ہیں جو بھی کلام فرمایا اسی لئے وقف تھا۔تو میں اُمید رکھتا ہوں کہ ان باتوں کو صرف وقتی طور پر نہیں سمجھیں گے بلکہ دل سے باندھ لیں گے۔دل میں ایسی جگہ دیں گے کہ پھر وہ دل سے نکل نہ سکیں اور اس کے لئے مجھے بار بار کہنا پڑے گا۔تنگ نہ آجائیں کہ میں وہی بات پھر کہہ دیتا ہوں کیونکہ مجھے پتا ہے کہ بھاری اکثریت ہماری ان باتوں کو سننے کی محتاج ہے اور محتاج رہے گی۔دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے۔آمین۔