خطبات طاہر (جلد 16۔ 1997ء) — Page 936
خطبات طاہر جلد 16 936 اور تقویٰ کی باریک راہوں پر چلو تو خدا تمہارے ساتھ ہوگا۔“ خطبہ جمعہ 19 دسمبر 1997ء ( ملفوظات جلد اصفحہ : 200) اگر اگلی صدی سے پہلے ہم عزم صمیم لے کر اس الہام کے سہارے سے داخل ہوں اور اس یقین سے داخل ہوں کہ خدا ہمارے ساتھ ہے تو ساری صدی ہماری ، ساری دنیا ہماری ہے جو خدا کی صدی ہے اور خدا کی دنیا ہے وہ انہی کی ہوگی جن کے ساتھ خدا ہے۔اس کے بعد حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں: اس سے میرے دل میں بڑا درد پیدا ہوتا ہے۔اس الہام کے ساتھ بڑا دل میں درد پیدا ہوتا ہے: 66 کہ میں کیا کروں کہ ہماری جماعت سچا تقویٰ اور طہارت اختیار کرلے“ یہ کیفیت تھی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے دل کی آپ لوگوں کے لئے جو اس وقت اگلی صدی کے سر پر کھڑے ہیں۔جو کیفیت اس وقت جماعت کے متعلق آپ کی تھی یہ اب بھی وہی کیفیت ہے اور ابھی بھی اس الہام کے تابع ہمیں مسیح موعود علیہ السلام کے درد ناک دل کی دعائیں پہنچ رہی ہیں۔پھر فرمایا: میں اتنی دعا کرتا ہوں کہ دعا کرتے کرتے ضعف کا غلبہ ہو جاتا ہے 66 اور بعض اوقات غشی اور ہلاکت تک نوبت پہنچ جاتی ہے۔تقوی کمانا آسان نہیں ہے، جن کو خدا نے امام بنا یا تھا، آپ کے دل کی یہ کیفیت ہے۔حقیقت میں اب جو میں یہ نظارے دیکھ رہا ہوں کہ جماعت میں خدا تعالیٰ کے فضل سے بڑی کثرت سے تقوی کی طرف توجہ پیدا ہورہی ہے تو میں آپ کو بتاتا ہوں کہ ایک ذرہ بھی میرے دل میں یہ وہم نہیں کہ یہ کچھ میری وجہ سے ہے۔بلاشبہ یہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا زمانہ ہے۔ہرصدی آپ کی ہے اور ہر صدی کے سر پر کھڑے ہو کر آپ بول رہے ہیں اور آپ کی زبان کی طاقت ہے جو خدا سے طاقت پاتی ہے پھر اگلی صدی متبرک ہو جاتی ہے اور اس میں نیکی کی لہریں دوڑ نے لگتی ہیں۔پس حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے الفاظ میں آپ ہی کی دعاؤں کے ساتھ میں آپ کو وہ عبارت پڑھ کر سناتا ہوں کہ آپ کیا چاہتے ہیں۔فرمایا: