خطبات طاہر (جلد 16۔ 1997ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 920 of 1024

خطبات طاہر (جلد 16۔ 1997ء) — Page 920

خطبات طاہر جلد 16 920 خطبہ جمعہ 12 / دسمبر 1997ء نقصان نہیں پہنچتا۔جو کینیڈا کے سفر کے دوران کمزوری واقع ہوئی تھی اور جرمنی میں بھی اس کی تفصیل میں آپ کو بتاؤں تو آپ میں سے کمزور دل جو ہیں شاید ان کو دل کی تکلیف ہو جائے۔اس قدرسخت بیماریوں میں جو محض دین کی خاطر لاحق ہوئیں یعنی گیمبیا کے حالات اور بعض دوسری پریشانیاں اتنا شدید بیماری کا حملہ ہوا ہے کہ میں حیران ہوں کہ میں نے اس کے باوجود سارے فرائض کیسے ادا کئے اور لوگوں کو تو پتا ہی نہیں میرے دل پر کیا گزر رہی تھی ، میرے جسم پر کیا گزر رہی تھی۔مگر یہ گواہ ہے سب دنیا کہ میں نے اپنے فرائض میں ایک ذرہ بھی کمی نہیں آنے دی۔ساری نمازیں باجماعت پڑھائی ہیں ، تمام سوال و جواب کی مجلسوں میں بیٹھا ہوں۔جماعت سے ملنے کے فیملی ملاقاتوں کے سارے تقاضے پورے کئے ہیں۔ایک ذرہ بھی ان میں کمی نہیں آئی اور کن حالات میں کئے ہیں یہ مجھے بتانے کی ضرورت نہیں۔اللہ جانتا ہے۔اب لوگوں نے ہمدردی جتانے کے لئے کہ گویا میرے بہت زیادہ لگتے ہیں، آپ کمزور ہو گئے ، آپ کمزور ہو گئے۔ان کو یہ نہیں پتا کہ اس کمزوری کے باوجود آپ کے فرائض تو پورے کر رہا ہوں۔آپ کو اس سے کیا ، میں کمزور ہوں یا نہ ہوں اللہ کے فضل سے جب تک زندہ ہوں آپ کے متعلق جو فرائض ہیں ان کو پورا کرتا رہوں گا۔اب میں وہ دعائیہ کلمات پڑھتا ہوں اس کے بعد جمعہ ختم ہوگا۔چونکہ ابھی وقت باقی تھا میں نے کہا یہ باتیں بھی ساتھ ہی کرلوں۔