خطبات طاہر (جلد 16۔ 1997ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 912 of 1024

خطبات طاہر (جلد 16۔ 1997ء) — Page 912

خطبات طاہر جلد 16 912 خطبہ جمعہ 12 / دسمبر 1997ء معلوم کروالیا ہے۔واقعہ یہی بات درست ہے۔دراصل اگر ان تراجم کو مانا جائے اور جو خیال گزرتا تھا علماء کا اس کو مانا جائے تو حضرت مرزا شریف احمد صاحب کی عمر تو لمبی نہیں تھی۔اپنے بھائیوں سے چھوٹی عمر میں فوت ہو گئے اور خلاف توقع لمبی عمر کہنا یہ ایک قسم کا خواہش کا اظہار تو ہے لیکن واقعات کا اظہار نہیں اور آپ کے سپر دامارت کبھی نہیں کی گئی۔مجھے نہیں یا دشاید ہی کبھی آپ کو امیر بنایا گیا ہوورنہ آپ امیر نہیں بنائے جاتے تھے۔یہ وجہ تھی کہ میں ہمیشہ ان دونوں الہامات کو حضرت مرز منصور احمد صاحب کے متعلق سمجھتا تھا اور آپ کی زندگی اس کی گواہ ہے۔اس کثرت سے آپ کو شدید دل کے حملے ہوئے ہیں کہ ہر حملے پر ڈاکٹر کہتے تھے کہ اب یہ ہاتھ سے گئے اور پھر اللہ تعالیٰ خلاف توقع آپ کو ٹھیک کر دیتا تھا اور سب ڈاکٹر حیرت سے دیکھتے تھے کہ ان کے ساتھ کیا ہو رہا ہے۔دل کی ایسی بیماریاں لاحق ہوئیں کہ جن سے بچنا محال تھا اور دوسرے دن اٹھ کر نہ صرف یہ کہ کھانا پینا شروع کر دیا بلکہ ڈاکٹر جو بعض چیزوں کو ان کے لئے حرام سمجھتے تھے یعنی مکھن اور گھی کی غذا، رات کو حملہ ہوا ہے ، صبح اٹھ کر کہا کہ مجھے مکھن کے پراٹھے پکا کر کھلا ؤ اور واقعہ پر اٹھے کھایا کرتے تھے اس لئے ان کے متعلق یہ الہامات لازماً پورے اترتے ہیں کہ عَمرَهُ اللهُ على خلاف التوقع بغیر توقع کے لمبی عمر اور بغیر توقع کے بار ہا عمر پانا یہ آپ کی ذات میں دونوں باتیں بعینہ صادق آتی ہیں۔پھر امرَهُ اللَّهُ على خلافِ التَّوقع یعنی ان کو امارت بھی ایسی دی جائے گی کہ اس کے متعلق توقع نہیں کی جاسکتی۔میں نے حساب لگایا ان کی امارت کا تو آپ یہ سن کر حیران ہوں گے کہ حضرت خلیفہ اسیح الثالث" کے زمانے میں ان کو امیر بنانا شروع کیا گیا ہے اور اس سے پہلے حضرت خلیفہ اسیح الثانی کی باون سالہ حکومت میں اتنا عرصہ کبھی کسی کو امیر نہیں بنایا گیا جتنا ان کو حضرت خلیفۃ المسیح الثالث اور میرے دور میں امیر بنایا گیا۔پینتالیس (45) بار آپ امیر مقامی مقرر ہوئے ہیں اور اس ہجرت کے دور میں تقریباً چودہ سال مسلسل امیر مقامی بنے رہے ہیں۔یہ ہے خلاف توقع۔سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ خلیفہ کی موجودگی میں کوئی شخص اتنا لمبا عرصہ امیر مقامی بنار ہے۔وہ امارت مقامی جوخود خلیفہ کے اپنے قبضے میں ہوا کرتی ہے اور اس کی وہاں موجودگی میں صدرعمومی ہے جو عمومی انتظام چلاتا ہے۔مگر خلیفہ کی موجودگی میں امیر مقامی وہی ہوتا ہے۔پس آپ عملاً میری جگہ بیٹھ گئے یعنی جس کرسی پر میں بیٹھا کرتا تھا اس پر میرے کہنے کے مطابق آپ براجمان ہوئے اور آپ نے تمام