خطبات طاہر (جلد 16۔ 1997ء) — Page 913
خطبات طاہر جلد 16 913 خطبہ جمعہ 12 / دسمبر 1997ء امور کو نہایت بہادری سے سرانجام دیا۔وہ بادشاہ آیا کے الہام کے متعلق فرماتے ہیں۔فرمایا دوسرے نے کہا ابھی تو اس نے قاضی بننا ہے یعنی اس الہام کے ساتھ یہ آواز بھی آئی۔قاضی حکم کو بھی کہتے ہیں۔قاضی وہ ہے جو تائید حق کرے اور باطل کو رد کر دے۔یہ خوبی بھی حضرت صاحبزادہ مرزا منصور احمد صاحب میں غیر معمولی طور پر پائی جاتی تھی۔باطل کو رد کرنے کے معاملے میں اتنا بہادر انسان میں نے اور شاذ ہی دیکھا ہو۔ہوں گے مگر جو میں نے دیکھے ہیں ان میں سے ان سے زیادہ جرات کے ساتھ باطل کو رد کرنے والا اور کوئی نہیں دیکھا۔خلافت کے عاشق اور فدائی اور میں جو ان کے سامنے ایک چھوٹا بچہ تھا اور بچپن میں ان کی نظام میں ماریں بھی کھائی ہوئی ہیں اس طرح سامنے وفا کے ساتھ ایستادہ ہوئے ہیں جیسے اپنی کوئی حیثیت نہیں رہی اور بھائیوں میں سے یا اپنے دور سے عزیزوں میں سے اگر کسی نے ذرا بھی زبان کھولی ہے میرے متعلق ، تو اتنی سختی سے اس کا جواب دیا ہے کہ جیسے رد کرنے کا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرما رہے ہیں، رد کرنے کے عمل کو اتنی سختی سے استعمال کیا ہے کہ میں حیران رہ گیا سن کر۔بارہا میں نے سنا اور میں حیران رہ جاتا تھا۔نہ بھائی دیکھا ، نہ عزیز دیکھا۔اگر وہم گزرا کہ خلافت کے متعلق یہ غلط اشارہ کر رہا ہے تو فوراً اٹھ کھڑے ہوئے اور بڑی سختی سے اس کو رد کر دیا۔یہ صورت حال ایک اور الہام کو بھی یاد کرا رہی ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام مرزا شریف احمد صاحب کو مخاطب کر کے کشف میں دیکھتے ہیں کہ اب تو ہماری جگہ بیٹھ اور ہم چلتے ہیں۔اب ظاہر بات ہے کہ یہ الہام حضرت مرزا شریف احمد صاحب کے متعلق پورا نہیں ہوا یعنی ان لوگوں کی نظر میں پورا نہیں ہوا جو یہ بات ماننے پر تیار نہیں کہ بعض دفعہ باپ کے متعلق الہامات بیٹے کے لئے پورا ہوا کرتے ہیں۔اب یہ بات بعینہ آپ کی ذات پر پوری ہوئی ہے۔وہ امارت مقامی جس پر میں بیٹھا کرتا تھا اب ظاہر ہے کہ میں اس وقت حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا نمائندہ ہوں، اس وقت میاں شریف احمد صاحب موجود نہیں ہیں،اگر کوئی شخص موجود ہے تو یہ آپ کا بیٹا ہے۔جس کے متعلق بعینہ یہ الفاظ پورے ہوتے ہیں۔اب تو ہماری جگہ بیٹھ اور ہم چلتے ہیں۔پس یہ سارے الہامات اور ان کی واضح تشریحات جو واقعات نے بیان کر دی ہیں ان کورد نہیں کیا جاسکتا۔یقیناً آپ کا ایک مقام تھا اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی پیشگوئیوں سے