خطبات طاہر (جلد 16۔ 1997ء) — Page 882
خطبات طاہر جلد 16 882 خطبہ جمعہ 28 نومبر 1997ء بڑے آدمی کے چہیتے ہیں۔مگر زمانے کے ردو بدل اس بڑے آدمی کو بھی آپ سے چھین کے لے جاتے ہیں پھر اللہ اگر آپ کا ولی ہو، آپ کو یقین ہو کہ اللہ میرے ساتھ ہے اور واقعہ یقین ہو محض خوش فہمی نہ ہو تو حقیقت میں یہی تقویٰ کا نشان ہے اور اس کے بعد دنیا کی کوئی حالت بھی ایسے شخص کو مغلوب نہیں کر سکتی۔اس سے بڑھ کر کیا ہوگا کہ اللہ تعالیٰ متقیوں کا ولی ہوتا ہے۔جھوٹے ہیں وہ جو کہتے ہیں کہ ہم مقرب بارگاہ الہی ہیں اور پھر متقی نہیں۔( یہ ہو ہی نہیں سکتا۔جو لوگ متقی نہیں ہیں وہ مقرب بارگاہ الہی بھی نہیں ہوا کرتے۔متقی نہیں ہیں) بلکہ فسق و فجور کی زندگی بسر کرتے ہیں (وہ کہتے یہ ہیں کہ ہم متقی ہیں، ہم مقرب بارگاہ الہی ہیں اور ایک ظلم اور غضب کرتے ہیں کہ جبکہ ولایت اور قرب الہی کے درجے کو اپنی طرف منسوب کرتے ہیں۔ان کا یہ دعویٰ کہ وہ باخدا لوگ ہیں یہ ایک بہت بڑا غضب ہے اور بہت بڑا ظلم ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ نے اس کے ساتھ متقی ہونے کی شرط لگادی ہے۔" اللہ اسی کے ساتھ ہے جو متقی ہے۔جو متقی نہیں ہے وہ کتنے بڑے دعوے کرے وہ جھوٹا ہے کیونکہ خدا اگر ساتھ نہیں تو ایسا شخص لا زما تقویٰ سے بھی عاری ہے۔پھر ایک اور شرط لگاتا ہے یا یہ کہو متقیوں کا ایک نشان بتاتا ہے۔اِنَّ اللهَ مَعَ الَّذِينَ اتَّقَوْا الحل: 129) خدا ان کے ساتھ ہوتا ہے یعنی ان کی نصرت کرتا ہے جو متقی ہوتے ہیں۔“ ( پہلی بات ولایت کی ہے یعنی اس کو عرف عام میں ولی اللہ کہتے ہیں۔اس سے اگلا مقام اِنَّ اللهَ مَعَ الَّذِينَ اتَّقوا کا مقام ہے۔خدا ان کے ساتھ ہوتا ہے یعنی ان کی نصرت کرتا ہے جو تقی ہوتے ہیں۔اللہ تعالیٰ کی معیت کا ثبوت اس کی نصرت ہی سے ملتا ہے۔“ اللہ تعالیٰ کی معیت کا ثبوت دعوے سے نہیں ملتا بلکہ ہر شخص جو خدا تعالیٰ کی معیت واقعۂ رکھتا ہے خدا اس کے ساتھ دکھائی دیتا ہے۔یہ ناممکن ہے کہ اسے کسی مدد کی ضرورت ہو اور آسمان سے اس کی خاطر وہ مدد نہ اترے۔ہمیشہ ہر مشکل کے وقت اللہ تعالیٰ اس کی مشکلات آسان کرنے کے لئے گویا اس کی پشت پہ ، پیچھے کھڑا ہے، ہر ضرورت کے وقت اس کی پشت پناہی کرتا ہے۔فرمایا یہ اس سے بھی بڑا