خطبات طاہر (جلد 16۔ 1997ء) — Page 822
خطبات طاہر جلد 16 822 خطبہ جمعہ 7 / نومبر 1997ء عبادت کے لئے آگے قدم بڑھائیں گے تو اس تک پہنچ ہی نہیں سکتے لَا تُدْرِكُهُ الْأَبْصَارُ وَهُوَ يُدْرِكُ الْاَبْصَارَ آنکھوں میں طاقت ہی نہیں ہے کہ اس کو پاسکیں۔ہاں ایک صورت ہے وَهُوَ يُدْرِكُ الْاَبْصَارَ وہ نگاہوں تک، بصارت تک پہنچتا ہے۔اس کی تفاصیل بھی میں غالباً پہلے بیان کر چکا ہوں کہ کیسے یہ واقعہ ہوتا ہے۔لیکن یہاں صرف اتنا کہنا کافی ہے کہ اِيَّاكَ نَسْتَعِيْنُ اس لئے ضروری ہے اور اِيَّاكَ نَسْتَعِيْنُ کا جواب یہ ہے کہ خدا چلتے ہوئے کی طرف دوڑ کر آتا ہے۔اگر یہ فاصلے دونوں طرف سے کم نہ ہوں تو ہمیشہ ناممکن فاصلے بنے رہیں گے۔حقیقت میں خدا تعالیٰ جب بندے پر جلوہ گر ہوتا ہے تو وہ اس پر ایک نزول ہے گویا عرش پر اس نے نزول کیا ہے اور دل عرش بن جاتا ہے جس پر وہ نازل ہوتا ہے۔اس لئے إِيَّاكَ نَعْبُدُ کے بعد اِيَّاكَ نَسْتَعِينُ کو بھلا نا حد سے زیادہ بے وقوفی ہے۔پس جب آپ عبادت کے لئے کھڑے ہوتے ہیں تو وہ ساری باتیں عبادت کی جو میں آپ کو سمجھا تا رہا ہوں کہ غیر اللہ کی طرف نہ جائیں، شرک کو چھوڑ دیں، جھوٹ کو ختم کر دیں، ہر قسم کی برائیوں سے نماز روکتی ہے، یہ روکے گی تب جب اس میں طاقت آئے گی روکنے کی اور جب تک آپ عبادت کا حق ادا نہ کریں آپ میں یہ طاقت آہی نہیں سکتی۔پہلے نماز طاقت ور ہو گی پھر آپ طاقتور ہوں گے۔یہی وجہ ہے کہ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے يُقِيمُونَ الصَّلوةَ کا مضمون بہت گہرائی کے ساتھ بار بار بیان فرمایا ہے۔آپ فرماتے ہیں نمازوں کو قائم کرو، ان میں جان ڈالو، نمازیں قائم ہوں گی تو تمہیں قائم کریں گی۔اگر نماز میں قائم نہ ہوں تو تمہیں بھی کچھ فائدہ نہ دیں گی۔اس لئے عبادت جو زندگی کا مرکزی نقطہ ہے جو محض آپ پر احسان ہے آپ کی تمام ضرورتیں پوری کرنے والا ایک ذریعہ ہے اس سے غافل رہیں اور غیر اللہ کی طرف بھاگتے رہیں تو سراسر نقصان کا سودا ہے۔آپ کی ساری زندگی بے کار چلی جائے گی اور آپ کو اپنی پیدائش کا مقصد ہی سمجھ نہیں آئے گا۔میں نے آپ سے گزارش کی تھی کہ میں حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے بعض اقتباسات آپ کے سامنے رکھوں گا۔اس تمہید میں کچھ وقت گزر گیا کیونکہ اس کے بغیر ان اقتباسات کی بھی آپ کو سمجھ نہیں آئی تھی یعنی آپ میں سے اکثر کو وہ سمجھ نہیں آسکتی تھیں۔جو میں نے باتیں اب بیان کی ہیں یہ پس منظر ہے جن کی روشنی میں آپ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے