خطبات طاہر (جلد 16۔ 1997ء) — Page 808
خطبات طاہر جلد 16 808 خطبہ جمعہ 31 اکتوبر 1997ء جرمنی تیسری پوزیشن میں ہے ، برطانیہ چوتھی پوزیشن میں ہے، کینیڈا پانچویں ، انڈونیشیا چھٹی، سوئٹزر لینڈ ساتویں، بھارت آٹھویں، ماریشس نویں، جاپان دسویں اور ناروے گیارھویں پوزیشن میں ہے۔موازنے کی فہرست جو میں نے پیش کی ہے اس سے پوری سمجھ نہیں آپ کو آسکتی کیونکہ ہر ایک کے حالات الگ ہیں ، جماعتوں کی تعداد کا بہت بڑا فرق ہے اور اقتصادی حالات ملکوں کے مختلف ہیں۔اس لئے صرف اول دوم سوم کی حیثیت سے میں نے آپ کو بتا دیا ہے تا کہ لوگوں کو خوشی ہو کہ ہم فلاں نمبر پر آئے ہوئے ہیں۔لیکن جہاں تک فی کس قربانی کا تعلق ہے اس میں حسب سابق سوئٹزر لینڈ نے ابھی بھی اولیت کا جھنڈا اٹھایا ہوا ہے۔ایک سو تینتیس (133) پاؤنڈ فی کس سوئٹزرلینڈ کے احباب قربانی پیش کر رہے ہیں تحریک جدید میں۔امریکہ سے ان کی نسبت نہیں ہے کیونکہ امریکہ کی تعداد بہت زیادہ ہے اس لئے یہ موازنہ بھی پوری طرح حقیقی قربانی پیش نہیں کر سکتا مگر ایک ایسا ہے جس میں سوئٹزر لینڈ کو فضیلت ملی ہے تو بیان کرنی چاہئے۔امریکہ کا ہر فرد ایک سو ایک پاؤنڈ پیش کر رہا ہے تحریک جدید میں اور یہ بہت بڑی قربانی ہے۔جماعت میں جس کثرت سے عامۃ الناس بھی ہیں جن کی معمولی آمدنی ہے ان سب کو شامل کریں تو سوئٹزر لینڈ کے مقابل پر اس کو ایک بہت بڑی اہمیت حاصل ہو جاتی ہے۔جاپان جو پہلے اول آیا کرتا تھا وہ اٹھہتر (78) پر ہے۔یہ بھی آج کل کے حالات میں میں سمجھتا ہوں بڑی ہمت ہے۔برطانیہ ماشاء اللہ اس دفعہ کچھ اور آگے آیا ہے۔یہ عبد الخالق صاحب بنگالی جب سے ان کو تحریک جدید کا کام سپرد ہوا ہے اپنے آپ کو تعلق دار لکھنے لگ گئے ہیں اور بڑی محنت کر رہے ہیں ان کی محنت ابھی آگے چلے گی۔وہ کہتے ہیں وصولی میں کچھ اور بھی کرلوں گا لیکن ان دو سالوں میں ، اس سال خصوصیت کے ساتھ بنگالی صاحب نے کام سنبھالا ہے تو برطانیہ کو اچھی قربانی کی توفیق ملی ہے۔سنجئیم چھوٹی جماعت ہونے کے باوجود انتیسویں (29) پوزیشن میں ہے۔اب مختصر اوقت کی رعایت سے میں یہ عرض کر دیتا ہوں کہ پاکستان میں لاہور، ربوہ، اسلام آباد، راولپنڈی، حیدر آباد، کوئٹہ، سرگودھا، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ ، ساہیوال، اوکاڑہ، نواب شاہ، سانگھڑ، فیصل آباد، خوشاب، پشاور، کراچی، گوجر خان، جہلم اسی ترتیب سے تحریک جدید کی قربانی میں آئے ہیں اللہ تعالیٰ ان سب کو بہترین جزاء عطا فرمائے۔آمین