خطبات طاہر (جلد 16۔ 1997ء) — Page 806
خطبات طاہر جلد 16 806 خطبہ جمعہ 31 اکتوبر 1997ء میں آپ کو مقصود بنادیا ساری کائنات کا مقصود بنا دیا۔لولاک لما خلقت الافلاک (حوالہ:۔۔) کتنا عظیم مضمون ہے جو خدا کی راہ میں بچی سخاوت اختیار کرنے سے اور سچا عجز اختیار کرنے سے انسان کو نصیب ہوتا ہے۔اب اس سے زیادہ وقت نہیں ہے۔پس اسی لئے اس حدیث پر اکتفا کرتے ہوئے میں تحریک جدید کے نئے سال کا اعلان کرتا ہوں اور اس دفعہ میں نے عمداً آپ کے سامنے پیش کرنے کے لئے بہت تھوڑے کوائف چنے ہیں کیونکہ پہلے ہم کوائف میں غرق ہو جایا کرتے تھے اور اکثر سننے والوں کو کچھ بھی پتا نہیں چلتا تھا کہ میں کیا کہہ رہا ہوں۔پچھلے سال میں اتنا ہوا، اس سال میں اتنا ہوا،فلاں جماعتیں آگے، فلاں جماعتیں پیچھے کچھ تو ذکر کرنا پڑے گا مگر اس دفعہ میں نے کوشش کی ہے کہ وعدے وصولیوں کے فرق سب مٹا کر جو مرکزی نقطے ہیں وہ آپ کے سامنے رکھ دوں۔امید ہے کہ انشاء اللہ سب کو سمجھ آجائے گی۔اس تمہید کے ساتھ میں تحریک جدید کے دفتر اول سال تریسٹھ (63)، یہ تحریک جدید میں دفاتر ہیں یعنی الگ الگ قربانی کرنے والوں کی نوعیت ایک دوسرے سے جدا کر کے ایک نوعیت کے لوگوں کے الگ رجسٹر ہیں ، دوسری نوعیت کے لوگوں کے بعد کے رجسٹر ہیں۔تو آغاز سے جنہوں نے قربانیاں کیں ، جن کے قربانیوں کے سلسلے ابھی جاری ہیں ، ان کو دفتر اول کہا جاتا ہے۔اللہ کے فضل سے میری والدہ نے بھی مجھے اس میں شامل کر کے یہ اعزاز بخشا اور بہت سے کثرت سے ایسے ہیں جن کے ماں باپ نے ان کو اعزاز بخشا اور وہ آج بھی دفتر اول میں ہیں۔پھر دفتر دوم کا آغاز ہوا اس کو ترین (53) سال گزر چکے ہیں۔دفتر سوم کا آغاز ہوا جس کو تینتیس (33) سال گزرچکے ہیں۔دفتر چہارم کا آغاز ہوا جو خود میں نے ہی کیا تھا اس کو بارہ (12) سال گزر چکے ہیں اب ہم اگلے سال میں داخل ہور ہے ہیں۔پچھلی دفعہ ستر (70) کچھ ممالک سے رپورٹیں ملی تھیں۔اس دفعہ خدا کے فضل سے بیاسی (82) ممالک کی طرف سے رپورٹیں ملی ہیں اس میں بھی ترقی ہے۔وصولی خدا تعالیٰ کے فضل کے ساتھ سولہ لاکھ چونسٹھ ہزار تین سو چالیس پاؤنڈ ہوئی ہے۔جہاں تک مجھے یاد ہے جب اللہ تعالیٰ نے مجھے منصب خلافت پر فائز فرمایا تو یورپ امریکہ وغیرہ سب کی وصولی اس سے بہت کم تھی۔پاکستانی