خطبات طاہر (جلد 16۔ 1997ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 740 of 1024

خطبات طاہر (جلد 16۔ 1997ء) — Page 740

خطبات طاہر جلد 16 740 خطبہ جمعہ 3 اکتوبر 1997ء بیان کیا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے سخت بے چینی کے بعد الیس اللهُ بِكَافٍ عَبْدَہ کی خوشخبری دی ہے اور میں امید رکھتا ہوں کہ اب انشاء اللہ گیمبیا کے حالات پلیٹیں گے۔تو جونہی اس مولوی نے مباہلہ قبول کیا ایک ہفتہ کے اندر اندر مباہلہ اس پر ٹوٹ پڑا اور وہ حالات بدلے جن کا میں نے پہلے خطبہ میں ذکر کیا تھا۔اب یہ عجیب بات ہے یہیں کینیڈا میں دوبارہ مجھے ایک تجربہ ہوا۔جب ان کے واپس بدلنے کی اطلاع ملی اور پھر پریشانی شروع ہوئی تو پھر ایک بے قراری کی رات کاٹی۔اس میں اللہ تعالیٰ نے ایک قسم کی توجہ دلائی جیسے کوئی یہ کہہ رہا ہو کہ شرم کرو تمہیں بتایا نہیں ہوا تھا کہ الَيْسَ اللهُ بِكَافٍ عَبْدَہ۔چنانچہ ایک رات مغرب کی نماز میں پہلی دفعہ ایک حیرت انگیز غلطی اور اصرار کے ساتھ غلطی ہوتی رہی کہ آلَيْسَ اللهُ بِأَحْكَمِ الْحَكِمِينَ (التين :9) کہنے کی بجائے میں الَيْسَ اللهُ بِكَافٍ عَبْدَہ پڑھتا رہا اور سارے نمازی مجھے بار بار کہتے رہے کہ اليْسَ اللهُ بِأَحْكَمِ الْحَكِمِينَ مگر آلَيْسَ اللهُ بِكَافٍ عَبْدَہ کے سوا زبان پر کچھ نہیں چڑھتا تھا۔جب نماز ختم ہوئی تو پھر مجھے سمجھ آئی کہ اللہ تعالیٰ مجھے شرمندہ کر رہا ہے کہ تمہیں کہا جو تھا، کیوں یاد نہیں رہا اور اس واقعہ کے چند دن کے اندر اندر بوجنگ صاحب کو وزارت مذہبی امور سے ہٹا دیا گیا۔اگر چہ دوسرا شعبہ ابھی ان کے پاس ہے۔مگر جو سب سے زیادہ جماعت سے تعلق رکھنے والا شعبہ تھا مذ ہبی امور کا، اس سے ہٹا دیا گیا ہے۔تب مجھے سمجھ آئی کہ یہ کیوں خدا تعالیٰ مجھے تسلی دلوا رہا تھا اور جماعت کو یہ خوشخبری ہو کہ اس کے نتیجے میں وہاں حالات اب پھر پلٹا کھا رہے ہیں لیکن یہ میرا وعدہ ہے کہ جب تک عزت کے ساتھ اور جماعت کے مفاد میں ضروری نہ سمجھا گیا اس وقت تک ہمارا کوئی کارندہ واپس نہیں جائے گا۔جائیں گے تو لازماً یہ یقین کر کے کہ وہ لوگ ہم سے کھیل نہیں کھیلیں گے اور اس کے نتیجے میں کوئی نقصان نہیں پہنچے گا۔تو اس سلسلے میں بھی دعائیں کر رہا ہوں ، آپ بھی دعا کریں اور جن جماعتوں نے مجھے مختلف مشورے بھیجوائے تھے ان کے مشوروں میں آپس میں تضاد بہت ہے، اتنا حیرت انگیز تضاد ہے بڑی بڑی جماعتوں میں کہ آدمی حیران رہ جاتا ہے۔کچھ لوگ ہیں وہ کہتے ہیں،مثلاً اس میں کینیڈا کی امارت بھی شامل ہے کہ گیمبیا کی شرطوں پر ایک شخص کو بھی واپس نہیں بھیجنا چاہئے کیونکہ وہ ہم سے کھیل کھیلیں گے اور ہمیں اس کا نقصان پہنچے گا۔کچھ ممالک افریقہ کے مثلاً غانا کا ملک ہے انہوں نے لکھا ہے کہ اس کی ہر شرط پر بھیجنا ضروری ہے تا کہ وہاں کے عوام میں وہ