خطبات طاہر (جلد 16۔ 1997ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 727 of 1024

خطبات طاہر (جلد 16۔ 1997ء) — Page 727

خطبات طاہر جلد 16 727 خطبہ جمعہ 3 اکتوبر 1997ء پھیلی پڑی ہے، اس کو اور اس کے ساتھ واشنگٹن سٹیٹ کو اور اور بیگن سٹیسٹ کو ملا لیں تو ان سب کا رقبہ یل کر برٹش کولمبیا سے پیچھے رہے گا۔پس اس پہلو سے برٹش کولمبیا کے رہنے والوں کو مبارک ہو کہ ایک بہت بڑی ریاست کے باشندے ہیں۔اس مختصر جغرافیائی ذکر کے بعد اب میں اصل مضمون کی طرف واپس لوٹتا ہوں۔بہت کچھ دیکھا، بہت ہی خوبصورتی کے ایسے مواقع تھے جن میں اللہ تعالیٰ کی تخلیق کی صنعت کا دل پر گہرا اثر پڑا اور یہ سفر خوشگوار گز را کیونکہ خوبصورتی بھی تھی اور چھیڑ چھاڑ بھی تھی اور ان بچوں کی نظر جب بھی کوئی خوبصورت جگہ آتی میری طرف اٹھتی تھی کہ دیکھیں اب کیا کہتے ہیں۔میں کہتا ہاں بہت اچھی جگہ ہے، مگر مگر سنتے ہی ان کی نظریں نیچی ہو جاتی تھیں۔بہت مگر مجھ سے سن چکے ہیں مگر واقعہ جگہیں اچھی بھی تھیں اور اس کا اقرار مجھ پر فرض ہے۔اس سفر میں جو بہت بڑے فوائد پہنچے ان میں سے ایک وینکوور مسجد کا فائدہ ہے جو میں احباب کو بتا تا ہوں۔وینکوور مسجد کے متعلق میں نے یہ ذکر کیا تھا کہ لطف الرحمن صاحب نے اس خواہش کا اظہار کیا تھا کہ وہ اس مسجد کی تعمیر میں حصہ لیں، خودا کیلے ہی اس مسجد کو بنائیں لیکن ابھی کچھ تھوڑ اسا مشروط وعدہ تھا۔اس لئے میں نے گزشتہ سے پیوستہ خطبہ میں اس کا ذکر نہیں کیا لیکن خود جمعہ سے واپسی پر انہوں نے مجھ سے کہا کہ میں نے تو پکا ارادہ ظاہر کیا تھا اللہ تعالیٰ فضل فرمائے اور مجھے توفیق ملے اور انہوں نے کہا کہ میرے والد کی یہی خواہش تھی اس لئے میں اس وعدے کو پختہ کرتا ہوں۔یہ ساری مسجد جتنی بھی بڑی ہو وہ اکیلے مجھے بنانے کی اجازت ہونی چاہئے۔اس ضمن میں میں نے غور کے بعد یہی فیصلہ دہرایا ہے جو ہمیشہ میں ایسے موقع پر کیا کرتا ہوں۔مساجد کی تعمیر میں کسی ایک شخص کے سپر د کلیۂ اس کی مالی ذمہ داری میں کبھی نہیں کرتا اس شرط کے ساتھ کہ دوسرے حصہ نہ لے سکیں۔اللہ کے گھر کی تعمیر میں حصہ لینا ایک بڑی سعادت ہے۔چنانچہ ہمیشہ گزشتہ فیصلوں میں میں نے یہی آخری نتیجہ نکالا تھا کہ ایک شخص کو اجازت ہو جس حد تک اس کی تعمیر کی آخری ضرورت ہے وہ پوری کرنے کے لئے تیار رہے مگر اگر باقی جماعت حصہ لینا چا ہے تو اس کو میں روک نہیں سکتا۔تو اس شرط کے ساتھ میں اس وعدے کو منظور کرتا ہوں کہ وینکوور ہو یا کینیڈا کی دوسری جماعتیں یا امریکہ کی ریاست کی دوسری جماعتیں وہ اگر اپنے شوق سے سعادت کی خاطر اس میں کچھ