خطبات طاہر (جلد 16۔ 1997ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 726 of 1024

خطبات طاہر (جلد 16۔ 1997ء) — Page 726

خطبات طاہر جلد 16 726 خطبہ جمعہ 3 اکتوبر 1997ء دیکھنے کے قابل ہیں اور ان کی اپنی ایک تہذیب ہے ، اپنا ایک تمدن ہے، اپنا ایک جغرافیہ اور اس کی آب و ہوا۔یہ عام حالات میں شمالی علاقوں سے بالکل مختلف ہے۔بہر حال وہاں سے واپسی پر پھر ہمیں یہ برٹش کولمبیا دکھانے کے لئے لے گئے اور سب بچوں کی نظریں مجھ پرلگی ہوئی تھیں کہ اب بتائیں یہ ناروے سے زیادہ خوبصورت ہے کہ نہیں۔میں ان سے کہتا رہا کہ میرا امتحان نہ لو اتنا ہی کافی ہے کہ بہت خوبصورت ہے۔مگر امر واقعہ یہ ہے کہ برٹش کولمبیا کے وہ علاقے جو میں اب تک دیکھ چکا ہوں ان کی البرٹا کے خوبصورت علاقوں سے کوئی بھی نسبت نہیں۔البرٹا میں جو کیلگری کے گرد علاقہ ہے اور اسی میں سے ایک جس پر پارک بھی ہے Banff کا علاقہ ہے ان علاقوں کی جب ہم نے سیر کی تھی تو ہماری فیملی ہمارے بچوں نے اس کا نام ” ناروےٹو (Two) رکھا ہوا تھا اور غیر معمولی حسن ہے اس میں کوئی شک نہیں ہے۔اللہ تعالیٰ کی شان، اس کی صنعت اس حیرت انگیز طریق پر ظاہر ہوتی ہے کہ انسان کو کچھ کہنے کی بھی سکت باقی نہیں رہتی کہ یہ کیا چیز دیکھ رہے ہیں۔مگر وہاں پھر کر گہرائی سے دیکھنا چاہئے۔بڑی سڑکوں سے گزرنے سے خوبصورتی تو دکھائی دے گی مگر علاقے کی اصل شان نظر نہیں آتی۔تو اس پہلو سے میں اس خاندان سے معذرت کے ساتھ ایک دفعہ پھر یہ عرض کروں گا کہ آپ وہ بھی دیکھ لیں جو ہم نے دیکھا ہوا ہے جس کی یادیں بار بارستاتی ہیں پھر بعد میں کسی وقت مقابلے ہوں گے۔برٹش کولمبیا کی ایک شان تو بہر حال ماننی پڑتی ہے کہ یہ اتنی بڑی ریاست ہے کہ سارے پاکستان سے اس کا رقبہ زیادہ ہے اور امریکہ کی تین مشہور ریاستوں سے بھی ، ان کے اجتماعی رقبے سے اس کا رقبہ زیادہ ہے۔اس پہلو سے میں نے جو جائزہ لیا تھا اس کی تفصیل یہ بنتی ہے کہ برٹش کولمبیا نو لاکھ سینتالیس ہزار آٹھ سو مربع کلومیٹر پر پھیلی پڑی ہے۔پاکستان کا کل رقبہ سات لاکھ چھیانوے ہزار پچانوے کلومیٹر ہے۔اس میں کشمیر کا علاقہ یا نصف کشمیر جو کل کشمیر کا حصہ ہے اسے شامل کریں تو وہ نولاکھ سات ہزار مربع کلومیٹر بنے گا۔جب کہ برٹش کولمبیا نولا کھ سینتالیس ہزار مربع کلومیٹر ہے۔یونائیٹڈ سٹیٹس کی جو تین ریاستیں میں نے بیان کی تھیں ان میں ایک کیلیفورنیا ہے جو بہت بڑی اور وسیع ریاست ہے اور معدنی خزائن اور اور بہت سے زرعی خزائن کے لحاظ سے یہ امریکہ کی چوٹی کی ریاست ہے جو امریکہ کو سبزیاں اور پھل اور گوشت مہیا کرتی ہے اور مچھلی بھی اور بہت