خطبات طاہر (جلد 16۔ 1997ء) — Page 725
خطبات طاہر جلد 16 725 خطبہ جمعہ 3 اکتوبر 1997ء جماعت احمدیہ کی مضبوط تربیت اپنی ذات میں ایک معمولی کشش کے ساتھ لوگوں کو اپنی طرف کھینچے گی ( خطبه جمعه فرموده 3 اکتوبر 1997ء بمقام وینکوور۔برٹش کولمبیا، کینیڈا) تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: آج کا یہ جمعہ بھی ہم برٹش کولمبیا ہی میں پڑھ رہے ہیں اور یہ برٹش کولمبیا میں پڑھا جانے والا دوسرا جمعہ ہے۔برٹش کولمبیا کی سیر کا بہانہ لطف الرحمن صاحب کی ایک دعوت بنی جنہوں نے ہمیں برٹش کولمبیا کے ساتھ واقع امریکن علاقہ جو سب سے زیادہ شمالی علاقہ کہلاتا ہے، اس کے دیکھنے کی دعوت دی۔اس علاقے کے متعلق میں گزشتہ خطبہ میں کچھ بیان کر چکا ہوں۔خوبصورت بھی ہے اور کئی جگہ خوبصورت نہیں بھی مگر خوبصورتی محدود ہے اور اگر چہ بہت غیر معمولی خوبصورتی بھی دیکھنے میں آئی مگر اس کے محدود ہونے کا احساس بھی ساتھ رہتا ہے۔اس پہلو سے میں ان کو ، ان کے خاندان کو چھیڑ تا رہا کہ الاسکا کی وہ بات نہیں جو ناروے کی تھی حالانکہ بعض علاقے واقعی بہت خوبصورت تھے مگر وہ جو کہتے ہیں کہ: ہم جس پہ مر رہے ہیں وہ ہے بات ہی کچھ اور عالم میں تجھ سے لاکھ سہی ، تو مگر کہاں (الطاف حسین حالی) وہ آواز دل سے جہاں تک ناروے کے شمال کا تعلق ہے بار بار اٹھتی رہی مگر بہر حال الاسکا بھی ایک اچھا علاقہ ہے اور آپ میں سے جن کو توفیق ہو ان کو جانا چاہئے۔بہت سے مقامات واقعہ