خطبات طاہر (جلد 16۔ 1997ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 724 of 1024

خطبات طاہر (جلد 16۔ 1997ء) — Page 724

خطبات طاہر جلد 16 724 خطبہ جمعہ 26 ستمبر 1997ء امیر عرب ممالک اور پاکستان سے بے شمار مالی امداد حاصل کر لیں اور پھر جس قیمت پر ہم یہ خدمت کر رہے ہیں اس سے سینکڑوں گنا زیادہ خرچ کر کے یہ کیمبین عوام کے لئے کوئی انتظام کرسکیں۔شرارت ساری یہ ہے۔پس اب میں جماعت کو اتنا بتا تا ہوں باقی انشاء اللہ اگلے ہفتہ تک جو خبریں آئیں گی وہ میں دوں گا کہ اگر چہ اللہ تعالیٰ نے اس شخص کو ذلیل و رسوا کر دیا جس نے مباہلے کی برسر عام حامی بھری لیکن میں نے اس وقت بھی اشارہ کیا تھا کہ کچھ اور لوگ بھی اس کی پشت پر ہو سکتے ہیں اللہ ان کو جانتا ہے ان کو ہم حوالہ بخدا کرتے ہیں۔یہ جو اشارہ تھا اسی غرض سے تھا کہ مجھے پتا تھا کہ کچھ شریر لوگ ہٹ گئے ہیں مگر ہیں شریر۔پس یہ آخری موقع ہے۔اگر وہ شرارت سے باز نہیں آئیں گے تو اپنے ملک کی خدمت میں جو چاہیں کریں۔یمین احمدی ہمیشہ قانون کا فرمانبردار رہے گا سوائے اس کے کہ اللہ کے قانون سے ان کا قانون واضح طور پر ٹکرائے۔پس یمین احمدیوں کے لئے آج کے بعد یعنی اگلے ہفتہ تک یہ صورت واضح ہو جائے گی یا تو کیمین احمدی اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ جماعت احمدیہ کی پوری فتح کو دیکھیں گے یا ان کے مقدر میں پاکستانی احمدیوں کی طرح ایک انتظار ہوگا اور جس طرح پاکستانی احمدی ملک کی خدمت کر رہے ہیں بلکہ دوسروں سے بڑھ کر کر رہے ہیں، ملک کے وفادار ہیں بلکہ دوسروں سے بڑھ کر وفادار ہیں، یمین احمدیوں کو بھی یہی کرنا ہوگا لیکن ان کو خدا اور خدا کے حکم سے ٹکرانے کا یا ان حکموں کو نظر انداز کرنے کا کوئی قانون جاری کیا گیا تو وہ اس کے لئے ہر قربانی کے لئے تیار ہوں گے۔مجھے یقین ہے کہ گیمبیا کے احمدی پوری طرح قربانیاں دیں گے اور پاکستان کے احمدیوں سے کسی قیمت پہ بھی پیچھے نہیں رہیں گے۔اس اعلان کے بعد باقی باتیں انشاء اللہ اگلے خطبہ میں پیش کروں گا۔اب میں آپ سے اجازت چاہتا ہوں اور ایک دفعہ پھر ان غلطیوں کی معذرت ہے جو ہومیو پیتھی کے سلسلے میں مجھ سے سرزد ہوئیں۔السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ