خطبات طاہر (جلد 16۔ 1997ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 673 of 1024

خطبات طاہر (جلد 16۔ 1997ء) — Page 673

خطبات طاہر جلد 16 673 خطبہ جمعہ 12 ستمبر 1997ء یہ مباہلے کا سال اپنی پوری شان کے ساتھ احمدیت کی تائید میں ظاہر ہوگا۔( خطبه جمعه فرمودہ 12 ستمبر 1997ء بمقام مسجد فضل لندن) تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا: گزشتہ جمعہ پر میں نے گیمبیا میں ہونے والے بھیا نک ڈرامے کا ذکر کیا تھا اور چندان کرداروں کا ذکر کیا تھا جو اس ڈرامے میں نہایت بھیانک کردار ادا کر رہے ہیں اور گزشتہ خطبہ ہی میں میں نے پہلی بار یہ اعلان کیا کہ وہ امام جو زیادہ تر مرکزی کردار ادا کر رہا ہے جس نے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے خلاف اور جماعت کے خلاف بہت بکو اس کی ہے بالآخر اس نے مباہلے کو تسلیم کر لیا ہے اور پہلی بار میں نے گزشتہ خطبہ میں یہ اعلان کیا کہ ہم بھی اس کے اس اقرار کو تسلیم کرتے ہیں اور اب یہ دنگل چل پڑا ہے اور یہ مباہلہ on ہے۔سارے خطبے کو آپ دوبارہ سنیں اس میں کہیں بھی یہ ذکر نہیں کہ جماعت احمدیہ حکومت گیمبیا کے خلاف ایک سیاسی محاذ بنا کر اس کے کھلنے کا اقرار کر رہی ہے۔اس بات کو جب آخر پہ دہرایا گیا تو یوں دہرایا گیا تھا کہ اب یہ مباہلہ On ہے اور ایک طرف گیمبیا کی وہ بدکردار طاقتیں جنہوں نے یہ کام شروع کیا وہ ہیں اور ہم ہٹ گئے ہیں اس میں سے۔اب خدا کے فرشتے دوسری طرف سے اتریں گے اور وہ اپنا کام کریں گے۔یہ اعلان تھا اور یہ خلاصہ ہے گزشتہ خطبہ کا۔ایک ہفتہ کے اندر اندر خدا کے وہ فرشتے اترے انہوں نے وہ حیرت انگیز کام دکھائے ہیں کہ اس کا آپ تصور بھی نہیں کر سکتے۔اس بد بخت نے ضیاء الحق کی مثال دی تھی اور کہا تھا تم