خطبات طاہر (جلد 16۔ 1997ء) — Page 578
خطبات طاہر جلد 16 578 خطبہ جمعہ یکم راگست 1997ء الله پھول میں ہوتے ہیں اس لحاظ سے آنحضرت ﷺ کی خاک پا کا جو میں نے ذکر کیا ہے وہ بالکل درست ہے اس میں کوئی بھی شک نہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام تو فرماتے ہیں آل محمد کی گلیوں کی خاک بھی مجھے پیاری ہے۔یہ آل محمد وہ آل محمد ہے جس کا میں ذکر کر رہا ہوں جس کو حضرت اقدس رسول اللہ نے اپنے رستوں پر چلنا سکھایا اور ہمیشہ ترجیحات دین کو دیں یہاں تک کہ ان کی فطرت ثانیہ بن گئی ان کی نسلیں دیکھو دیر تک محفوظ رہیں اور ائمہ سے آگے ائمہ پیدا ہوتے رہے اس میں کوئی شک نہیں۔اگر آپ اگلی دنیا میں ظاہر ہونے والی اپنی اولا د پر رحم کرنا چاہتے ہیں، اگر کل جو آپ کی اولا دونیا کو دکھائے گی اس پر نظر رکھنا چاہتے ہیں تو پھر ابھی سے اپنی اولاد کو بھی مُخْلِصًائَهُ الدِّينَ بنانے کی کوشش کریں۔اگر یہ کریں گے تو میں امید رکھتا ہوں کہ انشاء اللہ تعالیٰ ہماری آئندہ نسلیں جب تک خدا تعالیٰ کا قانون اجازت دیتا ہے کیونکہ خدا تعالیٰ کا قانون بعض دفعہ اجازت نہیں دیتا اس لئے وہ نسلیں بگڑ جاتی ہیں۔بعض دفعہ خدا کا قانون نیک لوگوں کی اولاد کو بھی کھلی چھٹی دے دیتا ہے چاہے تو یہ کریں چاہے تو وہ کریں یہ قانون اگر نیکی کے لئے استعمال ہو تو وہ ترقی کرتی چلی جاتی ہیں مگر بدی کی طرف جھکنے کا ان کا اختیار نہیں کھینچا جاتا جو بدی کی طرف جھک جائیں تو پھر ان کی سزا بھی بعض دفعہ دوہری سزا ہوتی ہے۔چنانچہ حضرت اقدس محمد مصطفی امیہ کی ازواج مطہرات کے متعلق خدا نے یہی بتایا کہ دیکھو تم اگر نیکیوں پر قائم رہیں، تقویٰ پر اور عصمت پر قائم رہیں تو تمہارا دوہرا اجر ہوگا۔بعض لوگ سمجھتے ہیں کہ نا انصافی ہے یہ، رسول اللہ ﷺ کی بیویوں کا دوہرا اجر اور باقیوں کا نہیں لیکن ساتھ ہی فرمایا اگر ہٹو گی تو سزا بھی دوہری ملے گی۔تو اجر کے ساتھ اگر سزا بھی بڑھتی چلی جائے تو یہ انصاف قائم رہتا ہے۔پس آنے والی نسلوں میں اگر آپ متقی ہوئے اور لمبے عرصے تک آپ کی نسلیں متقی رہیں اگر وہ رستے سے ہٹیں گی تو ان کی سزا بھی دوہری ہوگی اس لئے اپنی نسلوں کی فکر کریں اور ابھی سے ان کی طرف توجہ لعروسة دیں اور اس وقت جو مضمون میں نے چھیڑا ہے میرے نزدیک اس وقت روحانی نسلیں تھیں۔وَاجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِيْنَ اِمَامًا میں میرے نزدیک اس وقت نئے آنے والے احمدی ہیں تمیں لا کھ ایک سال میں ہوئے ہیں۔تمہیں لاکھ کی ذمہ داریاں ادا کرنا کوئی معمولی کام نہیں ہے اس سلسلے میں میں مبلغین کو کچھ جلسے پر عام ہدایات بھی دے چکا ہوں کچھ الگ ہدایات بھی دے چکا ہوں مزید انشاء اللہ سارا سال ان کو مطلع کرتا رہوں گا کہ یہ بھی کرو، وہ بھی کرو، وہ بھی کرو تا کہ ہم اپنی روحانی اولاد کی